|
پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نئی چارج شیٹ تیار کرلی

25-10-10, 07:08 PM
2010 : اکتوبر-24
کراچی (مانیٹڑنگ ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر ایک نئی چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرانسپیر نسی انٹر نیشنل نئی چارج شیٹ منگل کو جاری کرے گی ۔ رپور ٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے کرپٹ ترین 180ممالک میںپاکستان مزید پانچ درجے نیچے 42ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ 2008ءمیں پاکستان47ویں نمبر پر تھا مگر اس سال صورتحال مزید ابتر ہے۔ عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ٹرانسپیر نسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عادل گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ 26اکتوبر کو ایک رپورٹ جاری کی جا رہی ہے مگر یہ پاکستان پر ہوگی یا نہیں اس بارے میں نہیں بتایا جا سکتا ۔عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ذرائع کے مطابق عالمی اداروں کی رپورٹس میں پاکستان کے حکومتی معاملات خاص کر گورننس اور کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی رینکنگ ریسورس ایلوکیشن میں 2009ءمیں پاکستان 75ممالک کی فہرست میں اُنتیسویں نمبر پر تھا اور اس سال مزید پانچ درجے نیچے گرنے کے بعد 77ممالک کی فہرست میں چوبیسویں نمبر پر آگیا ہے۔14اکتوبر2010ءکو جاری کردہ ایک امریکی سروے میں پاکستان کو کرپشن اور انصاف تک رسائی میں بدترین ملک شمار کیا گیا تھا۔ملک میں قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی کے واضح ثبوت پچھلے ایک سال کے دوران نیشنل انشورنس کارپوریشن،پاکستان سٹیل اور رینٹل پاور پلانٹ جیسے بڑے کرپشن کیسز سے آشکار ہوئے ہیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|