واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان میں گرمی، اہم رہنما لندن کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-10, 03:55 AM   #1
پاکستان میں گرمی، اہم رہنما لندن کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-07-10, 03:55 AM

نوازشریف، حمزہ شہباز، فاروق ستار، عمران خان، مولانا فضل الرحمن لندن کے مہنگے مالز میں نظر آتے ہیں
لندن(مرتضیٰ علی شاہ) ان دنوں لندن کی رونقیں پاکستان کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی موجودگی کی وجہ سے دوچند ہو گئی ہیں جو پاکستان کی جھلسا دینے والی گرمی سے 7 ہزار میل دور لندن کے معتدل موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اپنے ساتھیوں یا فیملی ممبرز کے ساتھ وہ لندن کے مہنگے مالز میں آتے جاتے دکھائی دینے والی سیاسی شخصیات میں سر فہرست نوازشریف ہیں جو لندن اس وقت پہنچے جب میڈیا کے خلاف پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد کا ڈرامہ شروع ہونے والا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے میڈیا کی مذمت کے شرمناک ڈرامے کے بعد نوازشریف نے نقصان کو روکنے کے کام کا آغاز کرنے کے لئے لندن کے ایک پوش ہوٹل کا انتخاب کیا ۔پاکستان میں براہ راست نشر ہونے والی اپنی جذباتی تقریر میں ثناء مستی خیل کو بے رحمانہ انداز میں ہدف تنقید بنایا اب جبکہ میاں نوازشریف اب بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں ہیں مستی خیل کو ابھی تک ہاتھ نہیں لگایاگیا اور بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا لندن سے میاں نوازشریف کی تقریر محض ایک جوشیلا مظاہر تھا ۔ میاں نوازشریف کے ساتھ اس دورے پر حمزہ شہباز شریف بھی ہیں جو میاں نوازشریف کی آمد سے تقریباً تین ہفتے قبل لندن پہنچے تھے۔کہا جا رہا ہے کہ حمزہ شہباز لندن میں اپنے خاندان کے وسیع کاروباری معاملات میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اس لئے طویل عرصہ سے وہاں ٹھہرے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور اوورسیز پاکستانیوں کے وزیر ڈاکٹر فاروق ستار بھی لندن میں تھے اور شمالی انگلینڈ میں تین عوامی اجتماعات سے خطاب کر چکے ہیں اس کے علاوہ فاروق ستار نے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین ، برطانوی اراکین ، پارلیمینٹ اور متعدد شہروں میں ایم کیو ایم کے یونٹ لیڈرز سے بھی ملاقاتیں کیں ۔اتوار کو وہ ایک پبلک میٹنگ کے لئے جرسی روانہ ہو گئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی برطانیہ میں دلفریب مقام سکاٹش ہائٹس میں اپنے بیٹوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔ وہ یہاں تقریباً مزید ایک ہفتہ رہیں گے اور سکاٹ لینڈ کے دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ویک اینڈ پر سابق کرکٹراور اب دائیں بازو کے سیاست دان عمران ”پنک فلائیڈ“ کے نامور فنکاروں گلمر اینڈ روجرواٹرز، برطانوی سپر ماڈل کیٹ موس، ہیری پوٹر کے ڈائریکٹر الفونسوگوارن، گولڈ سمتھ اور میڈونا کے سابق شوہر رچی جیسے افراد سے ملنے کیلئے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے کڈنگٹن کنڈی ہاؤس پر ٹھہرے۔ ایک اور بڑے لیڈر جو ویک اینڈ کو لندن پہنچے تھے وہ مولانا فضل الرحمن ہیں جنہوں نے برمنگھم میں پاکستانی علماء دین کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا، یہ علماء نہ صرف مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کے فنڈز کا ایک ذریعہ ہیں بلکہ برطانیہ میں مولانا فضل الرحمن کے نظریات کو فروغ دینے کیلئے بھی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ زیرک مولانا نے طالبان کی حمایت میں ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا۔ مولانا جانتے ہیں کہ طالبان کے حق میں باتیں کرنے سے انہیں برطانیہ سے بے دخل کیا جا سکتا ہے وہ لندن میں باہمی احترام اور ثقافتوں کی بقائے باہمی کے موضوع پر پریس کانفرنس کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قادر گیلانی بھی لندن میں ہیں جو وہاں اپنے خاندان کے وسیع مالی مفادات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جبکہ ان کے والد پاکستان میں سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔ پیر کی رات حمزہ شہباز شریف، دیگر اہم شخصایت کے لڑکے سابق وزیراعظم شوکت عزیز لیبرپارٹی کے سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد سرور کے صاحبزادے کی شادی میں شریک تھے۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے مہمانوں کی فہرست میں پرویز مشرف ، ان کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف اور شوکت عزیز کے ناموں کے شامل ہونے کا علم ہونے کے بعد شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے اپنے بھتیجے کو بھجوایا، اگرچہ مشرف اس وقت دبئی میں خریدے گئے اپنے لئے لگژری فلیٹ میں اپنے وفاداروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں لیکن کون جانتا ہے کہ یہ سابق کمانڈر شادی کی تقریب میں اچانک اپنے اولین دشمنوں کے لئے غیر آرام دہ کمپنی کا باعث بن جائیں۔ صدر آصف علی زرداری کی چین سے واپسی کے بعد تقریباً پیپلزپارٹی کے ایک درجن سے زائد رہنما لندن پہنچنے والے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے پہلے ہی اپنے دروازے کھول دیئے ہیں اور بلاشبہ پاکستان آنے والے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ہائی کمیشن پروٹوکول دیگا جو کہ لندن کے موسم سے لطف اندوز ہونے اور پاکستان میں کوئی سیاسی اپ سیٹ ہونے کی صورت میں بہتر اور محفوظ سرمایہ کاری کرنے کے لئے لندن کے کسی علاقے کے انتخاب پر غور کریں گے۔ معاشی کساد بازار ی کی وجہ سے لندن میں پراپرٹی کی قیمتیں گر چکی ہیں اور پاکستانی ایلیٹ کلاس وہاں ایسے جائیداد خرید رہے ہیں جیسا کل نہیں آئے گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی میں خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 150
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (14-07-10), منتظمین (14-07-10), مرزا عامر (14-07-10), احمدنواز (14-07-10), بلال اویسی (14-07-10), سحر (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 02:57 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لٹ‌کے کھا جو کھا سکتا ہے۔ کل تو واقع ہی نہیں آئے گی۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-07-10), سحر (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 04:06 PM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,565
شکریہ: 8,802
5,786 مراسلہ میں 21,395 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان لوگوں میں واقع شرم نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔
سحر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-07-10), بلال اویسی (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 04:27 PM   #4
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 657
کمائي: 18,048
شکریہ: 1,422
601 مراسلہ میں 1,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
ان لوگوں میں واقع شرم نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔
نہیں ان میں شرم صرف ایک مقام پرپائی جاتی ہے، یہ ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ اوئے شرم کر ق لیگ والے اتنے کروڑ کھاگئے تو ایک کروڑ نہیں ہضم کرسکا۔
__________________
اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔النساء:64
ترجمعہ:امام احمدرضابریلوی
بلال اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-07-10)
جواب

Tags
color, کلاس, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, لوگ, لندن, چین, نواز شریف, نظر, ایم کیو ایم, خلاف, خبر, دبئی, رات, زرداری, سیاست, طالبان, علی, عمران, عزیز, غور, صاحبزادے, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کل سے شدید سرد ہوائیں پاکستان میں داخل ہو جائیں گی، آج موسم خشک رہے گا گلاب خان خبریں 3 04-12-10 03:31 AM
لارڈز ٹیسٹ :پاکستان کو تاریخی شکست ، میچ فکسنگ کی تفتیش جاری، ٹیم تقریب انعامات سے باہر جاویداسد خبریں 1 29-08-10 06:22 PM
یکم سے 10ستمبر تک پھر مون سون بارشیں شروع ہونگی، محکمہ موسمیات جاویداسد خبریں 0 27-08-10 12:18 PM
بلوچستان کے متعدد علاقوں میںروز گزرنے کے باوجود حکومتی سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں ابن جلال خبریں 7 12-11-08 02:36 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger