واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان میں 15 لاکھ افراد بینائی سے محروم، 70 فیصد کا تعلق دیہات سے ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-10-10, 05:50 AM   #1
پاکستان میں 15 لاکھ افراد بینائی سے محروم، 70 فیصد کا تعلق دیہات سے ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-10-10, 05:50 AM

لاہور (رپورٹ، ریاض الحق) آج پوری دنیا میں بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد ایسے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے جوکہ قدرت کی رنگینیوں کو دیکھنے سے محروم ہیں۔ آنکھ اللہ کی دی ہوئی بڑی تعمت ہے جو لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھنے سے محروم ہیں عملاً ایسے افراد کو معاشرے پر ایک بڑا بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کھو جانا جہاں فطری عمل ہے، وہیں غربت اور معاشی مشکلات اس کی بڑی وجہ ہیں، جس کا اندازہ ان اعدادو شمار سے لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی سطح پر بینائی سے محروم افراد کے 87 فیصد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کے اکثر بچے جن کی بینائی کو ختم ہونے سے روکا جاسکتا ہے لیکن غربت کے باعث یہ بچے اپنی بینائی سے محروم ہو رہے ہیں، جس کے باعث دنیا میں فی منٹ ایک بچہ اپنی بینائی سے محروم ہو رہا ہے اور اوسطاً روزانہ 1440 بچے اپنی بینائی سے محروم ہو رہے ہیں جن کی اکثریت معاشی مشکلات اور غربت کا نشانہ بن رہی ہے۔ عالمی دن کے حوالے سے جنگ ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل نے مختلف ذرائع سے جو اعداد و شمار حاصل کئے ہیں اسکے مطابق دنیا میں ہر 5سیکنڈ میں ایک فرد بینائی سے محروم ہو رہا ہے جبکہ دُنیا میں بینائی سے محروم افراد کی تعداد 4کروڑ 50لاکھ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر بینائی کی محرومی پر قابو نہ پایا گیا تو 2020ء تک بینائی سے محروم افراد کی تعداد 7کروڑ 60لاکھ تک تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے۔ دُنیا میں بینائی سے محروم افراد کا 82 فیصد 50 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں جبکہ دوسری جانب بچوں کی بینائی کی محرومی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور دُنیا میں 5سے 15سال کی عمر کے 14لاکھ بچے بھی اپنی بینائی سے محروم ہیں، جن میں 86فیصد کا تعلق ایشیاء اور 20فیصد کا تعلق افریقہ سے ہے جبکہ اس عمر کے 1کروڑ 20لاکھ بچے صحیح طریقے سے دیکھ ہی نہیں پاتے اور اُنکی بینائی کھو جانے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے ہر خطے میں مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بینائی کی محرومی کے زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں اور بینائی سے محروم افراد کا دو تہائی خواتین پر مشتمل ہے۔ دُنیا میں نابینا افراد کے حوالے سے ایک کروڑ 20لاکھ (26فی صد) نابینا افراد کے ساتھ بھارت فہرست جبکہ 13فیصد کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بینائی سے محروم افراد کی تعداد 15لاکھ ہے جبکہ ملک کے کل معذور افراد میں سے 20فیصد نابینا افراد پر مشتمل ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار ان 12ممالک میں ہوتا ہے جہاں نابینا افراد کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ اب بھی غربت کے باعث دیہی علاقوں میں مرض پر قابو نہیں پایا جارہا اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے کل بینائی سے محروم افراد میں سے 70فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے اور 60فیصد افراد کی بینائی کی محرومی کی وجہ کالا موتیاہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 113
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (14-10-10)
پرانا 14-10-10, 07:52 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے آنکیں عطیہ کرنے کا عہد کر رکھا ھے۔ مجھے معلومات درکار ھیں؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, ہے،, پاکستان, لوگ, چین, مقصد, ملک, مطابق, آج, اقوام متحدہ, اللہ, بھارت, بڑا, بچوں, جانے, خواتین, خدشہ, دنیا, سال, شروع, عالمی, غربت, صحیح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کے بدلے پاکستان کی امداد میں 100 فیصد اضافے کا امریکی اشارہ گلاب خان خبریں 63 22-02-11 04:25 PM
پاکستان میں غربت کی شرح میں1.9 فیصد کا اضافہ زارا خبریں 0 19-02-11 05:23 PM
اٹلی نے پاکستان کے ذمے 50 فیصد قرضہ امداد میں تبدیل کردیا گلاب خان خبریں 2 15-12-10 11:09 AM
ن لیگ کے لیڈ ر کاغذی شیر' 60فیصد پاکستانی میرے ساتھ ہیں ' مشرف جاویداسد خبریں 5 14-10-10 09:32 PM
پاکستان میں 16فیصد سگریٹ نوش خواتین کی عمریں 15سال سے کم ہیں‘ رپورٹ ابن جلال خبریں 1 14-10-10 07:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger