واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان نے چین کی مدد سے اپنا پہلا مواصلاتی سیارچہ خلا میں پہنچا دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:00 AM   #1
پاکستان نے چین کی مدد سے اپنا پہلا مواصلاتی سیارچہ خلا میں پہنچا دیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-08-11, 03:00 AM

اسلام آباد (اے پی پی،جنگ نیوز) پاکستان نے چین کی مدد سے اپنا پہلا مواصلاتی سیارچہ پاک سیٹ۔ ون آر خلاءمیں بھیج دیا، سیارچہ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ مواصلاتی سیارچہ زی چانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے چینی خلائی راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا۔ چین کے شہر جی چنگ سے پاک سیٹ۔ون آر خلاءمیں چھوڑنے کے موقع پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید اطہر علی، سیکرٹری خارجہ امور سلمان بشیر، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی اور چین میں پاکستان کے سفیر محمد مسعود خان بھی موجود تھے۔ پاک سیٹ۔ون آر کے مجموعی طور پر 30 ٹرانسپونڈرز ہیں، جن میں سے 12 سی ۔بینڈ اور 18 کے یو۔بینڈ کے ہیں۔ سیارچہ جیوسٹیشنری زمینی مدار میں پہنچایا گیا ہے، جو زمین کی رفتار سے گھومے گا اور بظاہر یوں لگے گا جیسے یہ ایک جگہ معلق ہے۔ پاک سیٹ۔ون آر پہلے سے خلائی مدار میں موجود پاک سیٹ۔ون کی جگہ نصب کیا گیاہے۔یہ سیارچہ 15 سال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مذکورہ سیارچہ جنوبی اور مرکزی ایشیائ، مشرقی یورپ، مشرقی افریقہ اور مشرق بعید تک ٹی وی نشریات، انٹرنیٹ اور ڈیٹا کمیونیکیشن کی سروسز فراہم کریگا۔ اس کے علاوہ پاک سیٹ۔ون آر سیارچے سے پاکستان کے تمام علاقوں میں مواصلاتی سروسز کی رسائی ممکن ہوگی۔ چین میں سیارچے کی تیاری کے تمام مرحلوں میں پاکستانی انجینئر اپنے چینی ہم منصبوں کے شانہ بشانہ رہے۔ دریں اثناءصدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ کامیابی سے مدار میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک سیٹ کا خلا میں پہنچنا تاریخی موقع ہے کیونکہ اس سے پاکستان ان اقوام کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو اپنے مواصلاتی سیارے خود آپریٹ کرتے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (12-08-11), نیلم خان (12-08-11), معظم (12-08-11), عبدالقدوس (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 04:34 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تمام اہل وطن کو مبارک
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (13-08-11), نیلم خان (12-08-11), معظم (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 06:20 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
تمام اہل وطن کو مبارک
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو

پاکستان زندہ باد
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (13-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, کرتے, پہلے, پاکستان, پاکستانی, یوں, ڈیزائن, وزیراعظم, نیوز, چین, موقع, ممکن, آر, انٹرنیٹ, احمد, اسلام, خود, خان, رفتار, زرداری, سیارے, سال, شہر, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کے پانچ بڑے سیاحتی روٹ حنا پاکستان کی سیاحت 4 16-02-11 10:59 AM
مالیاتی بحران کے باوجود امریکی سیاستدان ا میر سے امیر تر جاویداسد خبریں 4 20-11-10 02:56 PM
پاکستان کی شہ رگ پر بھارتی قبضے کے تریسٹھ سال ،کل یوم سیاہ ، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریاں جاویداسد خبریں 5 26-10-10 10:46 PM
پاکستان کی وراثتی اور خاندانی سیاست کنعان سیاست 7 12-06-10 04:35 AM
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری - سیاستدان کی دعا طاھر سیاست 13 12-01-10 09:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger