|
پاکستان پر واضح کر دیا قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پوری دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے‘امریک

19-09-08, 10:30 PM
پاکستان پر واضح کر دیا قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پوری دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے‘امریکہ
برسلز+واشنگٹن (پاک ڈاٹ نیٹ) امریکی وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ بایوچر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ طویل المیعاد استحکا م اور سیکورٹی اسی طرح حاصل کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ روز یہاں برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ باو¿چر نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقوں کی سا لمیت کیلئے پاکستانی معیشت اور فوج کی استعداد میں اضافے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اانھوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی انتظامیہ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے انتہائی طاقت ور انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حقیقی سکیورٹی کے لئے دونوں حکومتوں کو سرحد کے دونوں جانب کنٹرول کو مستحکم کرنا ہو گا تاکہ مزاحمت پسندوں سے نمٹا جا سکے۔ رچرڈ باو¿چر نے امریکی فوج کے پاکستانی سرزمین پر حملوں کے بارے میں رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ادھر واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان شین مک کارمک نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے ،انتہا پسندی کا خاتمہ خود پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے اور اس کیلئے پاکستان کو خود کام کرنا ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن اسلام آباد پر واضح کر دیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال نہ صرف پاکستان اور خطے بلکہ امریکہ اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا اپنا علاقہ ہے پاکستان اپنے مسائل حل کر رہا ہے اور پاکستانی سرحدوں میں ہونے والی دہشت گردی اور وہاں روپوش شدت پسندوں سے نمٹنا بھی پاکستان ہی کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں لیکن ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اگر سکیورٹی کی بات آئے گی تو یہ سکیورٹی امریکہ کی نہیں نہ کسی خطے بلکہ یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے ترجمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے امریکہ کو خوشی ہے اور ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہو گی کہ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دیا جائے اوراس تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ انہوں نےکہا کہ قبائلی علاقوں کی صورت حال کو کئی زاویوں سے حل کرنے کی ضرورت ہے ان میں سکیورٹی، سیاسی اور اقتصادی پہلوو¿ں کو سامنے رکھ کر معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ کئی چینلز پر بات کر رہا ہے، ہمارے صدر آصف علی زرداری اور ان کی حکومت اور پاکستانی فوج کے ساتھ فوجی اور سیاسی سطح پر قریبی تعلقات قائم ہیں اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مولن کا حالیہ دورہ اسلام آباد پاکستان میں سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہنے کی امریکی کوششوں کا حصہ تھا۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|