|
پاکستان کابیلسٹک میزائل حتف ٹو ابدالی کا کامیاب تجربہ

12-03-11, 06:29 AM
اسلام آباد (وقائع نگار، ایجنسیاں)پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل حتفII ابدالی کا کامیاب تجربہ کر لیا جو 180 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر طرح کی ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کو زمین سے زمین پر کم فاصلے تک ہدف کو انتہائی درست طور پر نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل ابدالی کا کراچی کے قریب کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ،حتفII سیریزکے ابدالی میزائل کو ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ سے لیس کیا جا سکتا ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے بھی میزائل کے ٹیسٹ فائر کا مشاہدہ کیااس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل خالد قدوائی، لیفٹیننٹ جنرل جمیل حیدر چیئرمین سپارکو میجر جنرل بلال اور پاک بحریہ اورفوج کے اعلیٰ حکام موجود تھے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کامیاب میزائل تجربے پر ایٹمی سائنسدانوں اور فوجی حکام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملکی دفاع کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کیلئے پاکستانی سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں تاہم پاکستان کو مضبوط بنانے میں پاکستانی سائنسدانوں نے شاندار کردارادا کیا ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے مگر وطن عزیز کے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتامیزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ سٹاف چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہو گا اورقومی سلامتی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی کوشش جاری رکھے گا۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|