واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان کا آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو خداحافظ کہنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-11, 06:08 AM   #1
پاکستان کا آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو خداحافظ کہنے کا فیصلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 17-09-11, 06:08 AM

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان نے 30 ستمبر کو 11.3 ارب ڈالر کے سینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کے خاتمے پر آئی ایم ایف کو وقتی طور پر خدا حافظ کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ رواں مالی سال کےلئے وزارت خزانہ کے ان تخمینوں کی روشنی میں کیا گیا جن کے مطابق ادائیگیوں کی پوزیشن رواں مالی سال متوازن رہے گی۔ وزیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام کی مشاورت میں طے پایا ہے کہ آرٹیکل 4 کے تحت آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ سے فنڈ نہیں لئے جائینگے۔ اس کے اثرات دوسرے مالیاتی اداروں پر پڑیں گے۔ گیلانی حکومت کے ایک دوسرے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اقتصادی جادوگروں کا جائزہ تھا کہ روال مالی سال کے دوران پاکستان کا موجودہ اکاﺅنٹ خسارہ (سی اے ڈی) جی ڈی پی کے ایک سے 2 فیصد رہے گا۔ انہوں نے فنڈ کو 3.4 ارب ڈالر کی آخری دو قسطیں ریلیز کرنے کا نہیں کہا۔ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ ٹھوس بنیاد رکھنے کے باوجود برآمدات میں 5 فیصد کے حساب سے اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال کے آئندہ 10 مہینوں تک ترسیلاب زر اس رفتار سے جاری رہے گا۔ پاکستان کو اصولی اور سود کی ادائیگی کے طور پر آئی ایم ایف کو 1.2 ارب ڈالر 2 قسطوں میں ادا کرنا ہوں گے۔ لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر موجودہ 17.5 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 500 ملین ڈالر سے 2 ارب ڈالر تک رہ سکتے ہیں۔ پاور ٹیرف میں اضافہ کرنے کے ایک منظر کے تحت اصلاحات کے بغیر سالانہ 250 ارب روپے کے نقصانات کو پورا کرنا ہوگا۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے بجلی کی قیمتوں میں رواں مالی سال کے دوران 12 سے 16 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ حکومت نے اعلیٰ افسران کو گاڑیوں کے بجائے نقدی رقوم دینے کے لئے قانون سازی کے اقدامات کو حتمی شکل دی ہے اور اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تعاون سے قوانین وضح کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی جبکہ منیٹائزیشن پر یکم اکتوبر یا یکم نومبر 2011ء سے عمل درآمد ہوگا۔ پنشن فنڈ جس کا وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر میں وعدہ کیا گیا تھا کی تشکیل مارچ 2012 سے ہوگی۔ بے قاعدگیوں کے خاتمے کےلئے موجودہ پے سٹرکچر کے جائزے کےلئے پے کمیشن کو جلد نوٹیفائی کیا جائے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 117
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, پاکستان, پروگرام, وقتی, وزیراعظم, قوانین, موجودہ, ملک, منظر, مطابق, آئی, ایف, اسلام, اعلیٰ, بے, بجٹ, جلد, خدا, رفتار, رواں, سال, شکل, شیخ, طور, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کابینہ کی تحلیل کا فیصلہ، پاکستان3 غریب افریقی ممالک میں شامل ہوگیا گلاب خان خبریں 1 05-02-11 10:11 AM
بنگلہ دیش کا پاکستان اور بھارت سے چاول خریدنے کا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 2 10-01-10 12:23 AM
پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا فیصلہ آج ہوگا محمدعدنان کرکٹ 0 12-01-09 06:34 AM
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا فیصلہ 48 گھنٹے میں champion_pakistani کرکٹ 1 12-09-08 04:09 PM
پاکستان سافٹا کے تحت مراعات دینے کا جلد فیصلہ کرے،بھارت عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger