|
پاکستان کا امریکی عدالت میں جاکر مقدمے میں آئی ایس آئی کے دفاع کا فیصلہ

31-12-10, 03:24 AM
2008ء میں ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے موجودہ اورسابق سربراہ،کالعدم لشکرطیبہ کے عہدیداروںکوجنوری میں پیشی کے سمن جاری کئے گئے تھے
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئیں،وزارت خارجہ اور آئی ایس آئی کے حکام نے بھی رابطے اور مشاورت کا عمل شروع کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، این این آئی) حکومت پاکستان نے امریکی عدالت میں جاکر مقدمے میں آئی ایس آئی کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں واشنگٹن میں آئی ایس آئی کی جانب سے حکومت پاکستان اور پاکستانی سفارتخانہ اس مقدمے میں دفاع کیلئے جامع اور مناسب اقدامات کرینگے۔ امریکی عدالت نے آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا اور ان کے پیشرو جنرل ندیم تاج کو طلب کیا ہے۔اس ضمن میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو متعلقہ ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ وزارت خارجہ اور آئی ایس آئی کے حکام نے بھی اس مقدمے کے حوالے سے رابطے اور مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نیو یارک میں بروکلین کی ایک عدالت نے 2008 میں ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے موجودہ اور سابق سربراہ اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے عہدیداروں کو اگلے ماہ جنوری میں عدالت میں پیش ہونے کے سمن جاری کئے تھے۔ یہ مقدمہ امریکی قانون کے تحت دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونےوالے چار امریکی شہریوں کے لواحقین نے دائر کیا ہے۔ ان لواحقین نے پاکستان کے بعض شہریوں سمیت آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا اور ان کے پیش رو جنرل ندیم تاج کو فریق بنایا ہے۔ دریں اثناءوزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کی ایجنسی آئی ایس آئی اور اس کے موجودہ اور سابق سربراہ کےخلاف امریکی عدالت میں دائر مقدمے کا دفاع کریگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پہلے ہی قومی اسمبلی میں اپنے ایک بیان میں دو ٹوک الفاظ میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی اور اس کے موجودہ اور سابقہ افسران کو امریکا کی کسی سول عدالت کے مقدمے میں ملوث کیا جائے۔ این این آئی کے مطابق امریکی عدالت نے پاکستانی فوج کے دو افسران میجر علی اور میجر اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔ ان کے علاوہ جن افراد کے سمن جاری کئے گئے ہیں ان میں لشکرِ طیبہ کے ذکی الرحمان لکھوی اور جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید بھی شامل ہیں۔ ممبئی حملوں میں ہلاک ہونےوالے یہودی ربی گیبریئل ہولزبرگ اور ان کی اہلیہ روکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ سبھی سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور جنوری میں ان سبھی کو یا تو خود یا کسی وکیل کی معرفت سے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکلوں کو زرِ تلافی دیا جانا چاہیے تاہم انہوں نے تسلیم کیا یہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔ پاکستان 2008 کے ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|