واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان کا براہمداغ بگٹی کی حوالگی کے لیے سوئٹزرلینڈ سے رابطہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-09-11, 07:56 AM   #1
پاکستان کا براہمداغ بگٹی کی حوالگی کے لیے سوئٹزرلینڈ سے رابطہ
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 13-09-11, 07:56 AM

South Asian News Agency (SANA) ⋅ September 13, 2011 ⋅

برلن(ثناء نیوز )پاکستان نے سوئٹزرلینڈ سے بلوچستان میں مسلح علیحدگی پسند تحریک کے لیڈر براہمداغ بگٹی کی حوالگی اور ان کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے’’ ڈی پی اے ‘‘ کے مطابق براہمداغ بگٹی علیحدگی پسند جماعت ’’بلوچ ریپبلیکن پارٹی‘‘ اور اس کے مسلح ونگ’ ’بلوچ ریپبلیکن آرمی‘‘ کے سربراہ ہیں۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے اس تنظیم پر صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ پاکستانی حکام کی طرف سے سوئس حکومت کو براہمداغ بگٹی کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ’ثبوت‘ فراہم کر دیے گئے تاہم سوئس حکومت نے پاکستان کی درخواست کا ابھی تک کوئی سرکاری طور پر جواب نہیں دیا۔ ڈی پی اے کے مطابق معدنی وسائل سے مالا مال لیکن غربت زدہ اور پسماندہ صوبہ بلوچستان میں علیحدگی پسند بلوچ ایک عرصے سے پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وہاں کے قدرتی وسائل ان کے حوالے کیے جائیں۔ کئی برسوں سے اسلام آباد حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث وہاں شورش پسندی نے جنم لیا ہے۔ 30 سالہ براہمدغ بگٹی قبائلی رہنما اور سابق صوبائی گورنر نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہیں۔ اکبر خان بگٹی اپنے قبائلی لوگوں کے حقوق کے لیے مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے تھے اور انہیں پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ براہمداغ بگٹی وہ دوسرے بلوچ باغی ہیں، جن کی پاکستان کسی مغربی ملک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔ براہمداغ 2006ء میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے فرار ہو گئے تھے۔ ڈی پی اے کے مطابق پہلے چار سال وہ افغانستان میں رہے، جس کی وجہ سے دونوں ہمسایہ ملکوں میں سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جبکہ اسلام آباد حکومت نے کابل سے ان کی حوالگی کا بھی کہا تھا۔ جرمن خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے براہمداغ کو گزشتہ برس اکتوبر میں سوئٹزرلینڈ پہنچنے میں مدد دی تھی۔ ان کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تعاون متاثر ہو رہا تھا۔ براہمداغ بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ پہنچے تھے۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مجرموں کی حوالگی کا کوئی بھی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

SANA (South Asian News Agancy) | پاکستان کا براہمداغ بگٹی کی حوالگی کے لیے سوئٹزرلینڈ سے رابطہ
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (13-09-11), احمد نذیر (14-09-11), حیدر (13-09-11), حسن قادری (13-09-11)
پرانا 13-09-11, 10:41 AM   #2
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس پاکستان کا سب کیساتھ معاھدہ ھے جوملک چاھے پاکستانی کو مجرم بناکے لے جاے
مگر پاکستان کسی کو نھیں لا سکتا کیونکہ معاھدہ جو نہ ھوا ،۔، کیا بات ھمارے۔، غیرت مند حکمرانوں کی
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 13-09-11, 01:06 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,667
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

معاہدہ نہیں ہے وہ لوگ ان کے آگے ہڈی پھنکتے ہیں اور یہ ایسا نہیں کر سکتے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (14-09-11)
پرانا 14-09-11, 07:35 AM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس ملک کے حکمران وہ ہیں جو کاٹنے کو دوڑتا ہے
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (14-09-11), حسن قادری (14-09-11)
جواب

Tags
asia, پاکستان, پاکستانی, پسند, نیوز, مجرموں, مسائل, آپریشن, اکبر, الزام, امریکہ, اسلام, جواب, حل, خلاف, خان, خبر, درخواست, سفر, سوئٹزرلینڈ, عائد, غیرقانونی, غربت, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا اب بھی سوئٹزرلینڈ جانے کو دل کرتا ہے؟؟؟؟ گلاب خان پاکستان کی سیاحت 26 06-11-11 01:58 AM
سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی - حیدر Rehan اسلام اور معاشرہ 0 18-01-10 11:02 AM
سوئٹزرلینڈ : میناروں پر پابندی کی حمایت کنعان خبریں 10 03-12-09 12:20 AM
سوئٹزرلینڈ: میناروں پر پابندی کی حمایت ھارون اعظم خبریں 7 01-12-09 11:17 AM
سوئٹزرلینڈ میں میناروں کے خلاف مہم چاچا کمال اسلام اور مغربی دنیا 8 04-01-09 07:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger