|
پاکستان کا ہر میچ فکس ہوتا ہے : برطانوی اخبار میں یاسر حمید کا انٹرویو اور یاسر کا انکار

05-09-10, 05:07 AM
05 ستمبر 2010
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ کا سکینڈل منظر عام پر لانے والے برطانوی اخبار دی نیوز آف دی رولڈ نے پاکستانی بلے باز یاسر عمر کا ایک متنازع انٹرویو جاری کیا ہے جس میں یاسر حمید نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے کئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ تقریباً ہر میچ فکس ہوتا ہے اور جو پکڑا جاتاہے رف اسے ہی میچ فکسر کہا جاتا ہے ۔ دوسری جانب یاسر حمید نے ان سے منسوب برطانوی اخبار کے اس بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دے کر کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی بلکہ اخبار نے یہ بات گھڑی ہے ۔ اگر اخبار کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے سامنے لائے۔جیو نیوز کے مطا بق یا سر حمید کو بھی ایک لا کھ پا ﺅ نڈ کی آ فر کی گئی تھی ،اگر کو ئی کھلا ڑی آ ئی سی سی کے اینٹی کر پشن یو نٹ کہ یہ اطلا ع نہیںدیتا تو وہ کھلا ڑی بھی مشکلا ت میںپھنس سکتا ہے۔برطانوی اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایک چوتھے کھلاڑی سے بھی میچ فکسنگ کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے لیکن اسکا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ اخبار ”نیوز آف دی ورلڈ “ نے یاسر حمید سے منسوخ جو انٹرویو جار ی کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ یاسر حمید نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کا تقریباً ہر میچ فکس ہوتا ہے۔ برطانوی اخبار سے انٹرویو میں یاسر حمید نے الزام لگایا ہے کہ خدا جانتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی آخر کیا چاہتے ہیں۔ برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ اٹھارہ صفحات پر مشتمل سپیشل سپلمنٹ آج نکال رہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم پر الزامات عائد کئے جائیں گے۔ یاسر حمید نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا تقریباً ہر میچ فکس ہوتا ہے کوئی ایسامیچ نہیں ہے جو ایمانداری سے کھیلا گیا ۔ یاسر حمید نے کہا جو کھلاڑی بھی میچ فکس کرنے کے الزا م میں پکڑا جاتاہے چور صرف اسے کہا جاتاہے جو پکڑا جاتا ہے ۔ یاسر حمید نے نیوز آف دی ورلڈ سے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کی لیکن ٹیم میں ان کو ہرانے والے موجود تھے۔ یاسر حمید نے کہا کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کے وقار اور کرکٹ کے تقدس کے لئے کھیلا مگر ہر مرتبہ اس وقت مایوسی ہوئی جب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتقام کا نشانہ بنے۔ یاسر حمید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کبھی ساری صورتحال کو کنٹرول میں نہیں کیا۔ ادھر نیوز آف دی ورلڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو پانچ مرتبہ آگاہ کیا گیا کہ ان کی ذمہ داریاں کیا کیا ہیں اور کن لوگوں سے آپ کو دور رہنا چاہئے لیکن سلمان بٹ نے کبھی ان ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان بٹ سے دس سے سے پندرہ ہزار پاﺅنڈ کے وہ نوٹ برآمد ہوئے جن پر نیوز آف دی ورلڈ نے نشان لگائے تھے اور ان کی کاپیاں بنا کر رکھی ہوئی تھیں اور یہ نوٹ سلمان بٹ کے کمرے سے برآمد ہوئے ہیں۔ اخبار نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کے کمرے سے دیگر کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ دریں اثناءقائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سربراہ اقبال محمد علی نے کہا ہے کہ یاسر حمید کے بیان کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی وہ تب کی بات ہے ابھی تو یہ واضح ہے کہ یہ پاکستان کے لئے بڑی نقصان دہ بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم سے درخواست کریں گے کہ پی سی بی کو ختم کیا جائے تا کہ پاکستان پر اٹھنے والی انگلیاں اٹھنابند ہو جائیں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے جب ایک سیکیورٹی افسر رکھا ہے تو اس کا کیا فائدہ ہے جبکہ کھلاڑیوں نے ایسے لوگوں کو ایجنٹ رکھا ہوا ہے جو پہلے بھی لوگوں کو بلیک میل کر چکا ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|