واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان کرپشن میں ’ترقی ‘کر کے سنتالیسویں سے چونتیسویں نمبر پر آگیا: ٹرانسپپیرنسی انٹرنیشنل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-10, 07:41 PM   #1
پاکستان کرپشن میں ’ترقی ‘کر کے سنتالیسویں سے چونتیسویں نمبر پر آگیا: ٹرانسپپیرنسی انٹرنیشنل
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 26-10-10, 07:41 PM

2010 : اکتوبر-26
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ترین ممالک کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں بے انتہا ءاضافہ ہوا ہے اورگزشتہ سال پاکستان کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں 42ویں نمبر پر تھا لیکن اب پاکستان کا 34ویں نمبر پر آگیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پریسیپشن انڈیکس2010 ءجاری کردیا ہے۔ یہ انڈیکس مختلف ممالک میں کرپشن کو جانچنے کیلئے دنیا کا سب سے قابل اعتبار پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے تحت ممالک کو صفر سے دس تک پوائنٹس دیئے جاتے ہیںاورجس ملک کو جتنے زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں وہاں کرپشن اتنی ہی کم ہوتی ہے اور جن ممالک کے پوائنٹس کم ہوتے جاتے ہیں وہاں بدعنوانی کی سطح اتنی ہی زیادہ ہوتی جاتی ہے۔کرپشن پریسیپشن انڈیکس کے ذریعے دنیا کے178 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ۔ ان میں سے تین چوتھائی ممالک نے صفر سے پانچ تک پوائنٹس حاصل کئے ہیںجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرپشن بدستور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 2.3 پوائنٹس کے ساتھ34 ویں نمبر ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر42 واں تھا۔ فہرست میں پاکستان کے آٹھ درجے نیچے آنے کا مطلب ہے کہ یہاں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی نسبت بھارت بدعنوان ممالک کی فہرست میں90 نمبر پر ہے۔ صومالیہ دنیا کا بدعنوان ترین ملک ہے جبکہ افغانستان اور میانمارمشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں ۔رپورٹ کے مطابق عراق کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔اگر دنیا کے سب سے کم بدعنوان ممالک کی بات کی جائے تو ڈنمارک ، نیوزی لینڈ اور سنگاپور9.3 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طو رپر دنیا کے سب سے کم بدعنوان ملک ہیں جبکہ فن لینڈ اور سوئیڈن مشترکہ طورپر دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے۔14اکتوبر2010ءکو جاری کردہ ایک امریکی سروے میں پاکستان کو کرپشن اور انصاف تک رسائی میں بدترین ملک شمار کیا گیا تھا۔ملک میں قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی کے واضح ثبوت پچھلے ایک سال کے دوران نیشنل انشورنس کارپوریشن،پاکستان سٹیل اور رینٹل پاور پلانٹ جیسے بڑے کرپشن کیسز سے آشکار ہوئے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 143
Reply With Quote
پرانا 26-10-10, 07:42 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,245
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کون کہتاہے پاکستان نے ترقی نہیں‌کی ۔۔ ترقی ترقی ترقی
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, فن, کردیا, گئی, پلانٹ, پاکستان, ڈیسک, ڈنمارک, ملک, مطابق, اتنی, بھارت, بے, بدستور, ثبوت, جائے, جاری, دنیا, سال, طور, عدم, عراق, صفر, صومالیہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی جاویداسد خبریں 0 13-10-10 11:27 PM
دہشت گردی ہے توکیا ہوا آئی سی سی ورلڈ الیون پاکستان میں کھیلے گی جاویداسد خبریں 0 17-08-10 04:53 PM
ایران میں آج انقلاب اسلامی کی تیسویں سالگرہ عزت و احترام اور بھر پورعقیدت و جذبے کے ساتھ منائی جارہی عارف اقبال خبریں 1 06-02-10 09:40 PM
اکیسویں صدی ، اقبال اور پاکستان گوہر اپکے کالم 0 09-11-09 09:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger