|
پاکستان کواقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہے،نوید قمر تہر

02-07-08, 07:42 AM
پاکستان کواقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہے،نوید قمر
تہران (جنگ نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ اس صورتحال سے عام آدمی بھی متاثر ہو رہا ہے، عالمی سطح پر توانائی اور خوراک کے بحران سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے پاک ایران اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر ایرانی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ عالمگریت کے اس دور میں کوئی بھی ملک اپنے ارد گرد ہونے والی تیز رفتار ترقی اور تبدیلیوں سے بے خبر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور عوام کی مشکلات کا ادراک رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خوراک و توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت تیار ہے اور وہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اقتصادی ماحولیات اور ماحولیاتی مارکیٹوں پر اجارہ سمیت ہر قسم کے چیلنجز سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالتے وقت کئی مصائب اور چیلنجوں کا سامنا تھا لیکن ہم نے ان چیلنجوں اور مشکلات سے پاکستان کو نکالنا ہے اور مل جل کر پاکستان کے استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ نوید قمر نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی اور خوراک کے بحران سے عام آدمی براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|