واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان کی آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-07-11, 02:02 AM   #1
پاکستان کی آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد معطل
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 13-07-11, 02:02 AM

Name:  100926104032_pakistan_gilani_army_466x262_nocredit.jpg
Views: 31
Size:  42.5 KB
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جنہوں نے اسے اس کی کچھ امداد روکنے کا جواز فراہم کیا ہے، جس کے بعد وہ اس کی آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد روک رہا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرکاری طور پر اس بارے میں مطلع نہیں کیا گیا کہ امداد روکی جا رہی ہے اس لیے وہ اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

تاہم انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں فوج کے سربراہ نے خود کہا تھا کہ ہماری فوجی امداد کو سویلین امداد کی طرف موڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے جو بھی کارروائیاں کی ہیں چاہے وہ سوات میں ہو یا جنوبی وزیرستان میں امداد کے بغیر کی ہیں۔ ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ بغیر کسی بیرونی امداد کے اس پر قابو پایا جا سکے۔‘

وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف بِل ڈیلی نے ٹیلیویژن چینل اے بی سی کے ایک ہفتہ وار پروگرام میں بتایا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعے پر پاکستان میں بہت تکلیف محسوس کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو دیرپا بنانا ہوگا۔

انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم حلیف رہا ہے اور وہ خود بھی بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا شکار بنانا ہے۔‘

ہم نے جو بھی کارروائیاں کی ہیں چاہے وہ سوات میں ہو یا جنوبی وزیرستان میں امداد کے بغیر کی ہیں۔ ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ بغیر کسی بیرونی امداد کے اس پر قابو پایا جا سکے

فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا رشتہ ’دنیا کے الجھے ہوئے خطے میں الجھا ہوا اور مشکل رشتہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جب تک ’ہم ان مشکلات پر قابو نہیں لیتے ہم امریکی عوام کے ٹیکس کا کچھ وہ پیسہ روکیں گے جس کی انہوں نے پاکستان کو دینے کی منظوری دی تھی۔‘

اس سے قبل امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ نے اعلیٰ امریکی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ فوجی امداد کی معطلی ہر سال پاکستان کو سکیورٹی کی مد میں دی جانے والی امداد کا ایک تہائی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق جو امداد متاثر ہوگی اس میں پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی پاکستانی فوج کے اخراجات کی مد میں 300 ملین ڈالر ہیں اور اس کے علاوہ تربیتی اور آلات کی مد میں بھی امداد شامل ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی فوج کی افغان سرحد پر تعیناتی کے حوالے سے اخراجات کی مد میں دی جانے والی رقم پر نظرثانی کی جا رہی ہے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

معطل اور منسوخ کی گئی امداد میں کچھ فوجی سامان ایسا بھی ہے جو امریکہ نے پاکستان کو دینا تھا لیکن اب پاکستانی فوج اس کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
معطل اور منسوخ کی گئی امداد میں کچھ فوجی سامان ایسا بھی ہے جو امریکہ نے پاکستان کو دینا تھا لیکن اب پاکستانی فوج اس کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

اس فوجی سامان میں رائفلیں، گولہ بارود اور دیگر فوجی سامان شامل ہے۔ اس سے قبل اس سازو سامان کو اس وقت روک لیا گیا تھا جب پاکستان نے ایک سو سے زیادہ امریکی خصوصی دستوں کے تربیت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا کہا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے دو اعلیٰ اہلکاروں نے بتایا کہ کچھ فوجی سامان جس میں ریڈیو اور رات کو دیکھنے کے لیے دور بینیں اور ہیلی کاپٹر کا سامان ہے پاکستان کو نہیں دیا جا سکا کیونکہ پاکستان نے فوجی اہلکاروں کو ویزے جاری نہیں کیے۔

اس سے قبل پچھلے ماہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت اس مد میں پاکستان کو دی جانے والی امداد پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اِس بِل کے تحت، پاکستان کے لیے منظور کی گئی ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی امداد کا پچھتر فیصد حصہ اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک صدر اوباما کی انتظامیہ کمیٹی کو یہ رپورٹ نہیں دے گی کہ پاکستان کو دی گئی امداد کہاں خرچ ہو گی۔

پچھلے ماہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے سینیٹ کمیٹی میں بیان میں کہا تھا ’ہم فوجی امداد پاکستان کو اس رفتار سے دینے کو تیار نہیں ہیں جب تک کہ ہمیں یقین نہ ہو کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔‘


خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 184
Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (13-07-11)
پرانا 13-07-11, 02:25 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لعنت ہے ایسی امداد پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوجی اہلکاروں کو ویزے نہ جاری کرنے پر روک دی جائے۔ یہ کون غیرت والا اٹھا جس نے ویزے جاری کرنے سے انکار کیا؟
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (13-07-11)
پرانا 13-07-11, 03:39 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پچھلے ماہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے سینیٹ کمیٹی میں بیان میں کہا تھا ’ہم فوجی امداد پاکستان کو اس رفتار سے دینے کو تیار نہیں ہیں جب تک کہ ہمیں یقین نہ ہو کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔‘
دس سال میں ہم انہیں یقین دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔۔ اور بڑے فخر سے کہتے ہیں‌ کہ امریکہ ہمارا دوست ہے۔ ہماری جنگ ہے ۔۔ ان کم عقلوں کے بارے میں اب بندہ کیا کہے جو اب بھی امریکہ کو دوست کہتے ہیں؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (13-07-11), ارشد کمبوہ (13-07-11), حیدر (13-07-11)
جواب

Tags
color, pakistan, ہے۔, کلنٹن, گئی, پاکستان, وقت, چینل, مطابق, انتظامیہ, امریکہ, اعلیٰ, حال, خلاف, خبر, خصوصی, رفتار, رات, سٹاف, سال, عوام, عائد, عباس, صلاحیت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سو ساٹھ ارب روپیہ مراعات یافتہ طبقے سے حاصل کیاجائے جاویداسد خبریں 0 14-11-10 09:03 PM
مرلی کی آٹھ سو وکٹیں شفیق احمد کرکٹ 2 24-07-10 12:33 AM
اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان ابن آدم پاکستانی نغمے 0 28-04-09 02:14 PM
پاکستان کے کوئلے کے ساٹھ کھرب ڈالر کے ذخائر لٹنے کا خطرہ وجدان خبریں 0 27-02-08 04:29 AM
بینولہ کے تیل کی فی من قیمت میں آٹھ سو روپے کا نمایاں اضافہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger