|
پاکستان کی تقریبا آدھی بالغ آبادی ان پڑھ ہے،یونیسکو

05-02-08, 09:22 AM
پاکستان کی تقریبا آدھی بالغ آبادی ان پڑھ ہے،یونیسکو
اسلام آباد . . . اسلام آباد میں یونیسکو اور پل ڈاٹ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس میں رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ پاکستان کی تقریبا آدھی بالغ آبادی ان پڑھ ہے۔ تعلیم سب کے لیے ، کے عنوان سے جاری کانفرنس میں راجہ ظفر الحق ، مشاہد حسین سید ، شاہ محمود قریشی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں ۔ کانفرنس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2015 تک ان پڑھ آبادی 52 ملین ہو جائے گی جو کئی ممالک کی کل آبادی سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پرائمری جماعتوں میں داخلے کی شرح 53 فیصد ہے جو جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے اعشاریہ کے حوالے سے یو این ڈی پی نے پاکستان کو 136 ویں نمبر پر رکھا ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|