|
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق مغرب کے بیانات درست نہیں، بھارت

05-01-08, 08:33 AM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق مغرب کے بیانات درست نہیں، بھارت
نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان خطہ کیلئے فائدہ مند ہے۔ یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں میانمر کے وزیرخارجہ نائن وین سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں مغربی ممالک کے بیانات درست نہیں کیونکہ صدر پرویز مشرف ایک با صلاحیت فوجی کمانڈر اورصدر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت اورعوام موجودہ ملکی حالات سے بہت جلد باہر آ جائیں گے۔ پرناب مکھر جی نے کہا کہ مضبوط اورمستحکم پاکستان ہمارے اورخطے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|