واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 07:34 AM   #1
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 19-12-07, 07:34 AM

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز



چشمہ / میانوالی(جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام جوہری پاور پلانٹس پر شاندار حفاظتی اور سیکورٹی معیارات کو برقرار رکھنے والا ذمہ دار اور باوقار جوہری ملک ہے، پاکستان کا جوہری حفاظتی انتظام موٴثر اور فعال ہے اور عالمی ادارے اس کا اعتراف کرتے ہیں، حکومت ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو چشمہ نیوکلیئر پلانٹ Ii میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل اسکے انہوں نے ری ایکٹر کی” کنٹین منٹ ڈوم پلیس منٹ“ کی رسم انجام دی۔ صدر مملکت نے جو ملک کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کہاکہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو مطلوبہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے جوہری پاور پلانٹس پر شاندار حفاظتی انتظامات اور تقاضوں کو پورا کرنے پر پی اے ای سی اور پی این آر اے کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر نے کہاکہ یہ امر قابل اطمینان ہے کہ کینپ اور چشنپ I پر موجود جوہری پاور پلانٹس پر اعلیٰ حفاظتی اور سیکورٹی معیارات برقرار رکھے جا رہے ہیں۔ 325 میگاواٹ گنجائش کا حامل یہ پلانٹ چینی معاونت اور فنی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ 2010ء کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ڈوم پلیسمنٹ کی تقریب نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تعمیراتی مراحل میں اہم ترین سنگ میل ہے۔ صدر نے کہاکہ حکومت نے ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایک جامع منصوبہ وضع کیا ہے، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو ملک کے توانائی سیکورٹی پلان کے مطابق جوہری توانائی میں اضافے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ روایتی اور قابل تجدید توانائی وسائل کے علاوہ جوہری ٹیکنالوجی بھی ملک میں بجلی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ صدر پرویز مشرف نے جوہری توانائی کی پیداوار سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں چین کے اشتراک کار اور فنی معاونت کو سراہتے ہوئے کہاکہ چین کے صدر ہوجنتاؤ کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات نے ان منصوبوں کو مزید تقویت دی ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
جواب

Tags
فنی, پاکستان, نیوز, مکمل, منصوبہ, اعلیٰ, شاندار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایرانی ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردینے والے سادہ لوح ہیں،صدربش عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:43 AM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
ایٹمی اثاثوں کی حفاظت خود کریں گے،عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں،نواز شریف خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:22 AM
عوام ترقیاتی عمل جاری رکھنے والوں کو ووٹ دیں،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 06:56 AM
صدر پرویز کا میج خراب ہوگیا،عام انتخابات قابل اعتبار نہیں ہوں گے،امریکی اخبارات عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger