واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاپسندوں کے ہاتھ لگنے کے امکان پر دنیا کو تشویش ہے ،البرادی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:34 AM   #1
پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاپسندوں کے ہاتھ لگنے کے امکان پر دنیا کو تشویش ہے ،البرادی
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:34 AM

بیروت ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی جانب سے دو ٹوک اعلانات کے باوجود غیر ملکی میڈیا میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے مزید یہ کہ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی نے بھی الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہی۔ محمد البرادی نے کہا کہ پاکستان کے پاس تیس سے چالیس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ، خدشہ ہے کہ ابتر صورتحال یا انتہا پسندی ملک میں جڑیں مضبوط کرسکتی ہے۔ البرادی نے کہا کہ انہیں پریشانی سے ایٹمی ہتھیار پاکستان یا افغانستان کے انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ اگر مشرق وسطیٰ یا مسلم دنیا میں جنگ ہوئی تو اس کا ایران سے زیادہ برا اثر پاکستان میں ہوسکتا ہے۔ دریں اثناء ایٹمی پروگرام سے متعلق مغربی میڈیا کے الزامات مسترد کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف کئی بار واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہائی محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے باقاعدہ نظام بھی موجود ہے۔ پاکستانی حکومت کئی بار واضح کرچکی ہے کہ ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ نہیں لگ سکتے اور مغربی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ پاک فوج بھی بار بار وضاحت کرچکی ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا انتہائی جدید ترین جامع اور موثر نظام موجود ہے جو دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے نظام کا ہم پلہ ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش،پہاڑوں پر بر فباری جاری،چترال میں تودہ گر نے سے 7 افراد ہلاک چترال، مظفرآباد (نمائندگان جنگ)آزاد کشمیر،صوبہ سرحدسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مقامات پر کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اور متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں جبکہ چترال میں برف کا تودہ گرنے سے 7افرادہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چترال میں برفانی تودے گرنے سے7 اسکاؤٹس اورساہیوال میں شدیدسردی سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پشاورکے شمال مشرق میں واقع پہاڑی سلسلے دروش میں ایک برفانی تودے کے چترال اسکاؤٹس کی ایک چوکی پرگرنے کے باعث7 اسکاؤٹس جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس افسربہادرخان نے بتایاکہ واقعہ علاقے میں گذشتہ کئی روز سے جاری شدید برفباری کے باعث پیر کی رات پیش آیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تودہ اس تیزی سے گرا کہ اسکاؤٹس کوچوکی سے بھاگنے کا موقع نہ مل سکا تاہم14 اسکاؤٹس میں سے6کوزندہ بچالیاگیاہے۔تودہ گرنے سے چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔برفباری سے چترال میں ٹیلیفون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے اورچترال شہر سے تحصیل مستوج، تحصیل موڑ کہو، تحصیل لور کہو اور تحصیل گرم چشمہ اور دودش کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ 36 وادیوں تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔دوسری جانب لواری ٹاپ تاحال ٹریفک کیلئے بند ہے، ضلع مانسہرہ میں برف باری جاری ہے جبکہ وادی کاغان میں قریباً چار فٹ برف پڑنے سے کاغان سے ناران جانے والی شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ وادی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،کوئٹہ میں مجموعی طور پر 35 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گڈانی، ساکران، ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ برف باری کا سلسلہ پاک افغان سرحدی علاقوں کے علاوہ ٹوبہ اچکزئی، ٹوبہ کاکڑی، ضلع پشین، زیارت، کان مہترزئی، قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے ۔ آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ وادی نیلم، مظفرآباد، باغ اور راولاکوٹ میں زندگی مفلوج ہو گئی ہے، برفباری کی وجہ سے وادی نیلم، وادی لیپا اور کرنہ کا رابطہ مظفرآباد سے منقطع ہو گیا ہے جبکہ ضلع باغ، سدھن گلی روڈ، فارورڈ کہوٹہ روڈ بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے۔ برفباری کے باعث ایندھن کی ضروریات بڑھنے سے لکڑی، کوئلہ اور گیس کی قلت ہو گئی ہے، کیمپوں اور شیلٹرز میں مقیم متاثرین زلزلہ شدید موسم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں تاہم مینجمنٹ آرگنائزیشن متاثرین زلزلہ میں اضافی کمبل اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر رہی ہے۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 346
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, ٹریفک, پولیس, پاکستان, پاکستانی, مکمل, موقع, آئی اے ای اے, ایران, الزام, خبر, رات, زلزلہ, زندگی, شہر, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
1979ءمیں بھارت نے پاکستان کےساتھ ایٹمی معاہدے سے انکار کیا گلاب خان خبریں 1 23-12-10 06:35 AM
مجھے بچوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے ۔ شاہد کپور gorgeous فلمی دنیا 0 09-05-10 08:45 AM
اپنی پسندیدہ تصویر بتائیں اور مفت حاصل کریں ڈیجیٹل کیمرا محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 4 20-11-09 06:31 AM
پاکستان کے دشمن ایٹمی ہتھیاروں کے پیچھے پڑے ہیں، رحمن ملک ابن آدم سیاست 6 30-07-09 02:58 PM
ایران سال2003 میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا منصوبہ تر ک کر چکا ہے عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger