|
پاکستان کے قرضے 120ارب روپے بڑھ گئے

17-09-11, 05:54 AM
اسلام آباد (رپورٹ: خالد مصطفٰی) پاکستان کو ایک اور شدید دھچکے میں ملک کے قرضے صرف یکم جولائی 2011ءسے اب تک 120 ارب روپے بڑھ گئے ہیں، جبکہ اس دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دو روپے تک گھٹ گئی، وزارت خزانہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق روپے کی تیزی سے ناقدری بھاری منافع کے لئے کچھ بینکرز کا غیر محتاط رویہ ہے، جس کا مظاہرہ اس سے قبل سن 2004ءمیں بھی کیاگیا تھا۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 60 ارب ڈالرز ہے اور روپے کی ناقدری کے باعث یہ بڑھ کر 120 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اقتصادی اشاریہ مستحکم ہونے کے ساتھ بعض بااثر بینکرز نے شرح مبادلہ میں مصنوعی انحطاط پذیری ظاہر کی، جبکہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہیں، مذکورہ سینئر افسر کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ صرف اگست میں اس کی مالیت 1.3 ارب ڈالرز رہی، اس دوران درآمدات میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا، اس تناظر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کا ناقدری کا جواز دکھائی نہیں دیتا اس کی بڑی وجہ بینکنگ شعبہ کی چالبازیاں ہیں سن 2004ءمیں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مصنوعی ناقدری کے ذریعہ بڑا پیسہ بنایا گیا تھا، جب تین میں سے ایک بڑے بینک کا خازن قانون کی گرفت میں آنے سے بچنے کے لئے افریقہ فرار ہوگیا تھا۔ ملک کے اندرونی اور بیرونی قرضے 11 کھرب روپے تک جاپہنچے ہیں۔ جن میں بیرونی قرضوں کی مالیت ساڑھے چار کھرب اور اندرونی قرضوں کی مالیت ساڑھے چھ کھرب روپے ہے، رابطہ کرنے پر سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے مالی ابتری میں بینکنگ شعبہ میں موجود عناصر کی غیرذمہ داری سے اتفاق نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت کو قرضے اتارنے اور تیل کی درآمدات کے لئے بھاری ادائیگیاں کرنا پڑیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک مختصر عرصے کے لئے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صرف 40 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اور روپیہ آنے والے وقت میں مستحکم ہوجائے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|