واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاک امریکا تعلقات تنزلی کا شکار، جو بائیڈن منگل کو پاکستان آئیں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-11, 05:05 AM   #1
پاک امریکا تعلقات تنزلی کا شکار، جو بائیڈن منگل کو پاکستان آئیں گے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-01-11, 05:05 AM

اسلام آباد(صالح ظافر) امریکی نائب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آئیں گے جہاں وہ اپنے قیام کے دوران اہم افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ آئندہ منگل کو پاکستان پہنچیں گے اور پاکستان میں ایک رات قیام کرین گے۔ وہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔ اپنے موجودہ منصب پر ان کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ امریکی نائب صدر ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جب یہ قیاس آرائیاں عام ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات تنزلی کا شکار ہیں اور واشنگٹن نے بہت سے معاملات پر اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ دوسری طرف امریکی دفاعی اسٹیبلشمنٹ پاکستان سے ” ڈومور“ کا تقاضا جاری رکھے ہوئے ہے اس کے علاوہ پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار شمالی وزیرستان تک بڑھانے کا مطالبہ کیاجارہا ہے جبکہ پاسکتان امریکی تائم فریم سے متفق نہیں ہورہا۔ جو بائیڈن اپنے دورے کے دوران صدر اور وزیراعظم کے علاوہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ سرکاری طور پر اس دورے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا لیکن وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع نے امریکی نائب صدر کے دورے کے شیڈول کی تصدیق کی ہے۔ جو بائیڈن امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے سابق چیئرمین ہیں۔ ان کی پرزور وکالت کے باعث بوسنیا کی جنگ مین امریکا نے فوجی مداخلت کی۔ انہوں نے 1991 میں پہلی خلیجی جنگ کی مخالفت کی تھی تاہم انہون نے 2002 میں عراق کےخلاف جنگ کی حمایت میں ووٹ دیا تھا لیکن بعد ازاں انہون نے امریکی حکمت عملی تبدیل کرنے کےلئے ایک قرارداد بھی پیش کی، وہ سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہین اور اس عہدے پر اپنے دور کے دوران انہوں نے منشیات کے خلاف امریکی پالیسیی، جرائم کے خاتمے، شہری آزادیوں کے حوالے سے مختلف معاملات نمٹائے۔ بائیڈن نے 1988 اور2008 میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شریک ہوئے لیکن دونوں ہی مرتبہ اس کے ابتدائی مراحل میں ہی ناکام ہوگئے،بارک اوبامہ نے 2008 میں بائیڈن کو نائب صدارت کےلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزد کیا ۔ بائیڈن پہلے رومن کیتھولک اور ڈیلاوئیر ریاست سے تعلق رکھنے والے پہلے امریکی نائب صدر ہیں۔ وہ اوبامہ کی فیصلہ سازی کے عمل میں خاصے دخیل ہیں اور اوبامہ کی جانب سے انفراسٹرکچر پر خرچ کےلئے بنائے گئے ترغیباتی پیکج کے نگران بھی تھے۔ قبل ازیں وہ جنوری 2009 میں امریکی نائب صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب کے بعد پاکستان آئے تھے۔ وہ کیری لوگر بل کے معاون محرک بھی تھے بلکہ پہلے پہل اس کا نام بھی کیری بائیڈن بل تھا اور اس کے توسط سے پاکستان کو پانچ برس کےلئے 7.5 ارب ڈالر امداد دینے کا رستہ ہموار ہوا، درین اثناءیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے امریکا تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر امریکا نے پاکستان کے ساتھ اپنے وعدے پورے نہ کئے تو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے نام نہاد پارلیمانی اتفاق رائے ختم ہوسکتا ہے۔ یہ تحفظات پاکستان اور افغانستان کےلئے عبوری امریکی نمائندے فرینک جے رگیرو کو پہنچائے گئے ہیں، یہ پیغام انہیں اس وقت پہنچائے گئے جب وہ وزیراعظم گیلانی سے ملنے کےلئے جمعرات کی شام ان کے چیمبر میں آئے، اس موقع پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر، سیکرٹری دفاع جنرل اطہرعلی اور سیکرٹری داخلہ چوہدری قمر زمان ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ نوابزادہ ملک عماد خان، سینیٹر عبدالحفیظ شیخ ، وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر، سینیٹر سید صغریٰ امام اور پاکستان میں ماریکی سفیر کیمرون منٹر بھی موجود تھے۔ امریکی ٹیم کو بڑے افسوس کے ساتھ آگاہ کیا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ امریکی مالی سال ختم ہونے کو آیا ہے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان میں اخراجات کےلئے مختص کی گئی رقم میں سے ابھی25 فیصد تک بھی رقم خرچ نہیں کی گئی، وزیراعظم نے اس موقع پر اس امر پر سخت افسوس کا اظہار بھی کیا کہ دنیا کے اہم عطیات دہندگان ممالک جنہوں نے ٹوکیو ڈونرز کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی کساد بازاری کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی مدد کے وعدے کئے تھے انہوں نے تاحال اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکی وفد آج 2 ڈیموں کےلئے رقوم فراہم کرنے کے سمجھوتوں پر دستخط کرےگا۔ اس موقع پر امریکی نمائندے فرینک روگیرو نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے المناک قتل پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گئی, پاک, پاکستان, وقت, واشنگٹن, وزیراعظم, موقع, موجودہ, معلوم, آج, اسلام, تقاضا, حنا, خلاف, دنیا, رات, سال, شام, عدالتی, عراق, عطیات, صالح, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم گیلانی کی شہباز شریف کو گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق پیر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:33 AM
یونائٹڈ کنگڈم میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں معلومات کنعان دیس ہوئے پردیس 0 21-08-09 01:34 AM
اسلامی تعمیر میں جدید جیومیٹری؟ طارق راحیل خبریں 0 07-02-09 09:00 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
امریکہ میں تعلیم: کالج اور یونی ورسٹی میں فرق پاکستانی دیس ہوئے پردیس 2 29-07-07 06:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger