واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاک بھارت وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-05-08, 09:00 AM   #1
پاک بھارت وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 21-05-08, 09:00 AM

پاکستان اور بھارت کے مابین جامع مذاکرات کے سلسلے میں بدھ کو دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوگی۔ بھارتی وزیرخارجہ پرنب مکھرجی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے جہاں مذاکرات کے چوتھے مرحلے میں وہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
منگل کو بھارت کے خارجہ سیکرٹری شیو شنکر مینن نے عندیہ دیا تھا کہ بدھ کو وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بہت خبریں ملیں گی۔ انہوں نے واضح جواب نہیں دیا لیکن غالب امکان ہے کہ سیاچن، سر کریک، عوامی رابطوں، ایل او سی پر پابندیوں کو نرم کرنے، ہوائی سروس اور کئی معاملوں پر کچھ پیش رفت ہو جائے۔ سرکریک کے بارے میں تو دونوں ممالک مشترکہ سروے بھی کر چکےہیں جبکہ سیاچن کو’کوہ امن‘ بنانےکی باتیں ہوتی رہی ہیں۔

گزشتہ روز دونوں ملکوں کے مابین خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی شناخت کے بعد ان کی فوری رہائی میں مدد دینے کے لیے سفارتی رسائی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے جامع مذاکرات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اب بدھ کو پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ چوتھے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور آئندہ مرحلے کی بات چیت کا شیڈول بھی طے کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوری سن دو ہزار چار سے پاکستان اور بھارت نے جن آٹھ نکات پر چار مراحل میں بات چیت کی ہے ان میں امن و سلامتی بشمول اعتماد سازی کے اقدامات، جموں و کشمیر، سیاچن، سر کریک، وولر بیراج یا تُل بُل ، دہشت گردی اور منشیات، اقتصادی تعاون اور دوستانہ تبادلوں کا فروغ شامل ہیں۔

ادھر بھارت کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ بھارتی ہائی کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ چوتھے مرحلے کی بات چیت میں قابل ذکر حد تک پیش رفت ہوئی ہے جو پانچویں مرحلے کے لیے بہترین بنیاد فراہم کرے گی۔

ان کے مطابق سیاسی، اقتصادی اور علاقائی شعبوں میں تعاون کے لیے ان کے پاس غور اور عمل کے لیے کئی تجاویز ہیں۔ ’ہمیں آئندہ مرحلے کی بات چیت میں تعاون، بھروسہ اور عملیت پسندی کے جذبے کے ساتھ دیکھنا ہوگا۔ اس کا انحصار دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول پر ہے‘۔

پرنب مکھرجی نے اپنے بیان میں بینظیر بھٹو کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جدائی اب بھی ایک تازہ زخم کی طرح ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ ایک کرشماتی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ ’ہمیں اپنے باہمی مستقبل کی خاطر دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے، جو کہ بینظیر بھٹو کی یاد اور ورثے کے لیے بھی ایک بھرپور خراج ہوگا‘۔

بیان میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’اب کی بار بات چیت ایک نئے جمہوری ماحول میں ہورہی ہے اور ہم پاکستانی عوام کو کامیاب الیکشن پر مبارکباد دیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ امن و سلامتی، استحکام اور اقتصادی ترقی جیسے معاملات کو حل کرنے میں موجودہ ماحول مددگار ثابت ہوگا‘۔

بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں قیام کے دوران صدر پرویز مشرف، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری سے بھی ملیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر پاکستان حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ننانوے بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں چھیانوے مچھیروں اور تین سویلین قیدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جامع مذاکرات سے چند روز قبل پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مشاورت کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔

حالیہ پاک بھارت مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ضلع پونچھ کے منڈھر سیکڑ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں اور بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے دس روز میں دوسری مرتبہ چار سالہ فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے شہر جے پور میں یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکے بھی ہوئے تھے جس پر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ اس کا مقصد پاک بھارت تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایسے مقاصد رکھنے والے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنا دیں۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 210
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نواز شریف, موقع, موجودہ, الزام, اسلام, بہترین, جواب, خلاف, زرداری, شہر, شناخت, علی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر زرداری 12 جنوری سے امرےکہ کا دورہ کرےں گے، ترجمان وزارت خارجہ گلاب خان خبریں 0 06-01-11 04:30 AM
جنت سے قریب اور دوزخ سے دور کرنے والی بات gorgeous عبادات 0 09-05-10 01:16 PM
بروزر ALI-OAD Ask Experts ماہرین کی رائے 6 17-11-09 01:19 AM
ایک سگار روزانہ ابن ضیاء قہقہے ہی قہقے 0 02-01-08 11:34 AM
وزات قانون چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 0 21-12-07 01:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger