واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاک بھارت کرکٹ سیریز جلد نیو ٹرل مقام پر ہونے کا امکان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-04-11, 06:19 AM   #1
پاک بھارت کرکٹ سیریز جلد نیو ٹرل مقام پر ہونے کا امکان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-04-11, 06:19 AM

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان کی تفصیلات طلب کرلیں
کراچی (عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے موہالی میں ورلڈ کپ سیمی فائنل دیکھنے کی دعوت قبول کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے امکانات ہیں۔ ایک بار پھر کرکٹ ڈپلومیسی دونوں ملکوں کو قریب لانے کا سبب بن رہی ہے اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایت کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ روایتی حریفوں کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط جلد بحال ہوسکتے ہیں۔ امکان ہے کہ اس سال یا آئندہ سال یہ سیریز نیوٹرل مقام پر ہوسکتی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راﺅ کے بیان کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نروپما راﺅ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہے۔ پاکستانی بورڈ ان کے بیان کو سنجیدہ طور پر لے رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے جمعرات کی شب جنگ کو بتایا کہ نروپما راﺅ کا بیان حوصلہ افزا ہے ہم نے ان کے بیان کا متن مانگا ہے تاکہ اسے بنیاد بناکر بھارتی بورڈ سے بات چیت کا آغاز کیا جاسکے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ موہالی میں ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی وزیراعظم نے آئی سی سی کے صدر شرد پوار، بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کو طلب کیا اور انہیں حکم دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان منقطع کرکٹ روابط بحال کرنے کے لئے مذاکرات شروع کئے جائیں۔ شرد پوار، ششانک منوہر اور اعجاز بٹ کے لئے ان کا یہ بیان حیران کن تھا۔ تاہم جب وزیراعظم گیلانی سیمی فائنل دیکھنے سٹیڈیم آئے تو منموہن سنگھ نے ایک بار پھر یہی بات دہرائی۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے 2011 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کا امکان کم ہے کیونکہ بھارتی ٹیم کا شیڈول بہت سخت ہے۔ اگر بھارت راضی ہوتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی شیڈول سیریز کو ملتوی کرکے بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کے اقدامات کرے گا۔ اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ اس سال دونوں ملکوں کے درمیان مختصر سیریز ہوسکتی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 218
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-04-11), عبدالقدوس (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 06:21 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,249
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے، بھارتی سیکرٹری خارجہ

دونوں ممالک کے کرکٹ حکام کو آگے آکر روابط کو مزید فروغ دینا چاہئے، انٹرویو
نئی دہلی ( ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں) بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راو نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کےلئے تیار ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ حکام کو آگے آکر کرکٹ روابط کو مزید فروغ دینے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نروپما راو نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب دنیا کے دیگر ممالک اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے ہچکچا رہے ہیں، بھارت اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے موثر ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دشواری کا سامنا نہیں، بھارت نے کبھی اپنی ٹیم کو پاکستان جانے سے نہیں روکا صرف سیکورٹی کی وجہ سے انکار کیا گیا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے موہالی میں گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کو بہت مفید اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بہت اہم فیصلے کئے گئے اور امید ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے شعبے میں اچھی پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔ نروپما راﺅ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے، اس افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونے والے لواحقین کے خاندان اب بھی غم میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ممبئی حملوں کا ٹرائل جاری ہے، ابھی سوالات کے جوابات دینے ہیں، ابھی شواہد کا جائزہ لیا جانا ہے اور ضرورت ہے کہ دونوں ممالک کی ایجنسیاں اس معاملے پر تعاون کریں۔ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزموں کی آوازوں کے نمونے فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 12:11 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,152
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-04-11, 12:13 PM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گوجرانوالہ میں کروالیں سیریز
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-04-11, 12:36 AM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,042
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نواں سیاپا!!!





























.
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتا, ہے۔, کرے, کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لے, مقام, آئی سی سی, آغاز, احمد, بھارت, بار, جلد, حکم, خصوصی, روشن, سال, شروع, طور, طلب, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اینٹرپرائیز آرکیٹیکٹ یو ایم ایل ڈیزائن ٹول چاہیے رضی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 3 15-02-10 03:48 AM
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
سیدو شریف :بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکا خیز مواد سے تباہ ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:20 PM
19/جون پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایم کیو ایم امریکا مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:45 PM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز: آج پاکستان بھارت کا پھرمقابلہ ہوگا، جیو سوپر براہ ر عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger