واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاک بھارت کی دوبئی میں خفیہ میٹنگ سیاچن ، سرکریک اور دیگر تنازعات پرپیش رفت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 10:10 PM   #1
پاک بھارت کی دوبئی میں خفیہ میٹنگ سیاچن ، سرکریک اور دیگر تنازعات پرپیش رفت
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 17-12-10, 10:10 PM

اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے ''ٹریک ٹو''ڈپلومیسی کے تحت دوبئی میں منعقد ہونے والی ایک غیر معمولی خفیہ میٹنگ کے دوران لداخ خطے میں واقع سیاچن گلیشر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے، پانی کی تقسیم اور

سرکریک تنازعہ پر اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے اور اس سلسلے میں پس پردہ مذاکرات میں سرگرم دونوں ملکوں کے ماہرین سیاچن گلیشر سے فوجی انخلاء اور کشمیر میں مشترکہ واٹر شیڈ مینجمنٹ کے حوالے سے متعلقہ حکومتوں کو اپنی سفارشات پیش کریں گے ۔ ٹریک ٹو ڈپلو میسی میں شامل بھارت کے مذاکرات کاروںنے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے کہ اگر پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلا ف ٹھوس کارروائی عمل میں لائے تو بھارت سیاچن گلیشر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے اور سرکریک سرحدی تنازعہ حل کرنے کے معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد سے شائع ہونے والے ایک مؤقر روزنامہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پس پردہ بات چیت میں سرگرم دونوں ملکوں کے مذاکرات کاروں کے درمیان دوبئی میں 3سے6دسمبر تک ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے نامور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران ریاست جموں کشمیر کے سابق چیف سیکریٹری اشوک جیٹلے ،سیکورٹی تجزیہ نگار اشوک مہتا اور گرمییت کمل نے بھارت کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان کی طرف سے سابق خارجہ سیکریٹری تنویر احمد خان ،ریٹائرڈ جنرل حمید خان ،ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل محی الدین حیدر ،عائشہ صدیقہ اور صحافی رحیم اللہ یوسف ذئی پاکستان کی طرف سے میٹنگ میں شامل ہوئے ۔اخبار نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس میٹنگ میں سارک ممالک کے سیکریٹری محمداقبال تابش نے بھی حصہ لیا ۔کے ایم این کے مطابق اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خفیہ میٹنگ کے دوران کشمیر ،سیاچن ،سرکریک اور ممبئی حملوں جیسے حساس معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے دوران بھارتی نمائندوں نے سیاچن گلیشر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے اور سرکریک سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف معقول کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو بھارت ان تمام مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے ۔اس سلسلے میں فریقین اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے براہ راست حل سے قبل اعتماد سازی کے بڑے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جن میں سیاچن اور سر کریک کے مسائل قابل ذکر ہیں ۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میںپاکستان کی نمائندگی کرنے والے ماہرین نے اس بات کو زور و شور سے اجاگر کیا کہ سیاچن گلیشر پر 1984سے بھارتی فوج کی موجودگی گلیشر کے پگھلنے کا باعث بن رہی ہے ۔اس موقعہ پر بھارتی نمائندوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیاچن گلیشر پر فوج کی موجودگی اس گلیشر کے پگھلنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس سے زرعی شعبے میں نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ،لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاچن گلیشر سے فوج کا انخلاء عمل میں لایا جائے ۔ اس خفیہ میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان پانی کی مناسب تقسیم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ سیاچن گلیشر سے فوجی انخلاء اور کشمیر و ہماچل پردیش میں مشترکہ واٹر شیڈ مینجمنٹ کی تشکیل کے سلسلے میں اپنی اپنی حکومتوں کو سفارشات پیش کریں گے تاکہ ان معاملات پر سرکاری سطح کی بات چیت کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کی راہ ہموار ہوسکے۔پانی کی تقسیم کے معاملے پر جموں کشمیر سے بہنے والے دو اہم دریائوں جہلم اور چناب کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹریک ٹو ڈپلومیسی میں شامل ماہرین کی طرف سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی آبی حدود میں واقع پن بجلی پروجیکٹوں سے ماحولیات پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔میٹنگ میں شامل ریٹائرڈ جنرل حمید خان نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے سیاچن گلیشر سے فوجی انخلاء عمل میں لانے اور سرکریک سرحدی تنازعہ کو حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے لیکن اس کیلئے بھارتی ماہرین کی طرف سے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی پیش رفت کی شرط عائد کی گئی ہے ۔اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس خفیہ میٹنگ کے بعد جو مشترکہ بیان مرتب کیا گیا ہے ،اس میں کہا گیا ہے ''یہ بات باعث اطمینان ہے کہ بھارتی آبی ماہرین ،دانشوروں اور عالمی برادری نے یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ دونوں ملکوں کو آبی وسائل کی نگرانی کے حوالے سے ایک مشترکہ میکنزم تیار کرنا چاہئے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان میں امور کشمیر کے وفاقی وزیر منظور احمد وٹو نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بھارت ا ور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت ہو رہی ہے ۔اس سے قبل بھارتی پارلیمان میں بھی اس حوالے سے وزارت خارجہ نے یہ بات تسلیم کر لی کہ پاکستان کیساتھ پس پردہ مذاکرات میں کشمیر کے معاملے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔ٹریک ٹو ڈپلو میسی کے تحت دونوں ملکوں کے سابق سفارتکار ،فوجی کمانڈر اور دیگر ماہرین حصہ لے رہے ہیں لیکن ان ملاقاتوں کیلئے عمومی طور پر کسی تیسرے ملک کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے ۔دوبئی میں منعقد ہونے والی خفیہ میٹنگ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پس پردہ مذاکرات کے تحت کشمیر سمیت تمام اہم معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور غیر سرکاری ماہرین دونوں ملکوں کے مابین حساس معاملات پر سرکاری سطح کی بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔


پاک بھارت کی دوبئی میں خفیہ میٹنگ
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 66
Reply With Quote
جواب

Tags
com, کوششیں, گئی, پاک, پاکستان, وزیر, منظور, مسائل, مطابق, اللہ, اسلام, جہلم, حل, حصہ, خلاف, خان, شور, طور, علاقہ, عناصر, عمومی, عالمی, عائد, صحافی, صدیقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئو اپنے پیارے وطن کی سیر کریں محمدعدنان پاکستان کی سیاحت 47 14-07-10 11:20 PM
آٹومیٹک مسیج عدنان دانی تجاویز اور شکایات 1 04-04-10 06:57 PM
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ ) Real_Light تاریخ و عبر 6 12-06-08 08:44 PM
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرپیرکو میڈیا کو بریفنگ دیں گے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 07:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger