|
پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ

28-10-07, 09:25 AM
پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ
امریکی جریدے ٹائم نے ”بے نظیر بھٹوکے مصائب“ کے عنوان سے جو سرورق رپورٹ شائع کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے لیے پاکستان کی سیاست کی ازسرنو تشکیل آسان نہیں ہوگی۔ ان کے سامنے ایک بہت کٹھن مشن ہے، ان کے حمایتیوں کے نزدیک وہ پاکستان کی نجات دہندہ ہیں مگر پاکستان کی مشکلات میں پھنسی قوم کو درپیش چیلنج بہت گمبھیر ہیں یہاں تک کہ ان کی پسندیدہ دختر مشرق کے لیے بھی ان پر قابو پانا مشکل نظر آتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس دن بے نظیر بھٹو8 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد کراچی واپس پہنچیں تو یہ ملک اس سے بہت مختلف تھا جس پرکبھی وہ حکمران رہی تھیں۔ پاکستان اس وقت بہت زیادہ تشدد پسند ہوچکا ہے۔ بے نظیر بھٹوکے جلوس پر خودکش حملے میں اگرچہ القاعدہ اور مقامی عسکریت پسندوں پر شک کیا جاتا ہے مگر مس بھٹو نے حکومت کے سرکش اور سیکورٹی حکام کے ملوث ہونے کا الزام عائدکیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہا سے زیادہ متضاد دھڑوں میں منقسم ہوچکا ہے۔ سویلین آبادی جمہوریت چاہتی ہے، بنیاد پرست دھڑے اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں جبکہ فوج اقتدار چاہتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بے نظیر بھٹوکس طرح مذاکرات سے جوہری توانائی سے لیس 16 کروڑ آبادی کی قوم کے مقدرکا فیصلہ کرپاتی ہیں، مگر بے نظیرکو درپیش چیلنجوں پر قابو پانا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہوگا۔ انہوں نے جلوس پر حملے کے بارے میں کہا ہے کہ ”میں حکومت پر الزام نہیں لگاتی لیکن میں یہ کہتی ہوں کہ انتظامیہ اور سیکورٹی میں ایسے عناصر موجود ہیں جن کی ہمدردی انتہا پسندوں کے ساتھ ہے“۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|