واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-03-09, 11:29 PM   #1
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 29-03-09, 11:29 PM

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی )کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)شاہد حامد اور سیکریٹری ایف پی ایس سی نے ذاتی رنجشوں کا بدلہ لیتے ہوئے پورے پاکستان میں سی ایس ایس امتحان میں 12ویں پوزیشن حاصل کرنے والے ایم ایس سی (نفسیات) پاس 19 گریڈ‌ کے افسر فخر عالم کو انکی 30سالہ ایمانداری وفرض شناسی کے جرم میں نوکری سے جبراً فارغ کردیا۔ اتوار کو ایف پی ایس سی سے انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ فخر عالم نمازی، پرہیزگار اور اپنے کام میں ماہر شخص ہیں انہیں 2006 میں چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر)شاہد حامد نے ایک خاتون کو ماورائے قانون ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں کھپانے کی سفارش کی لیکن فخر عالم (ڈائریکٹر سیکریسی) نے انکار کر دیا جس پر اُنکے خلاف رولز کی خلاف ورزی کا چارج لگا یا گیا اور اِس طرح 2007ء میں چیئرمین ایف پی ایس سی اور فخر عالم کے مابین سرد جنگ کا آغاز ہوا۔ اُس وقت محض انٹر پاس ڈپٹی ڈائر یکٹر ریکروٹمنٹ چوہدری حمید نے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کیا اور مذکورہ خاتون کو بھرتی کروا دیا جس پر بڑوں سے اچھے تعلقات رنگ لائے اور انہیں قانون اور میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر ایک ہی سال کے اندر 2 ترقیاں دے کر پہلے ڈائریکٹر اور اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا جبکہ ملک بھر میں‌ سی ایس ایس کے امتحان میں 12ویں پوزیشن حاصل کرنے والے فخر عالم کو 27 مارچ 2009ء کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ انٹر پاس ڈائریکٹر جنر ل چوہدری حمید 1980ء میں انٹیلی جنس بیورو سے وابستہ تھے جس کے بعد فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں اسٹینو گرافر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں وہ 6 سال تک فخر عالم کے اسٹینو گرافر رہے، اس کے بعد ان کے پرسنل سیکریٹری بنے۔ تین سال تک خدمات انجام دینے کے بعد چوہدری صاحب دیکھتے ہی دیکھتے ڈائریکٹر جنرل ریکروٹمنٹ‌ لگ گئے۔ یہی نہیں‌، حال ہی میں ریسرچ آفیسر رمیض احمد کو بھی ماورائے قانون ترقی دیکر ڈائریکٹر ایف پی او تعینات کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر)شاہد حامد اور سیکریٹری بشیر احمد چوہان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ قبل ازیں 27 مارچ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالمتین آفریدی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر F.13/6/2008-HR کے مطابق فخر عالم پر بے ایمانی اور کام سے عدم واقفیت، سینئر افسران کے ساتھ جارحانہ ومنفی رویے کے الزام عائدکیے گئے ہیں اور کہا گیا کہ انہوں نے اعلیٰ افسران کو خط لکھا کہ شیطانیت اور غلط کاموں میں ملوث لوگوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں جس پر ایف پی ایس سی میں26فروری تا 3مارچ ہڑتال رہی اور سی ایس ایس کے امتحانات 2009منسوخ ہوگئے۔ ان کے خلاف ایف پی ایس سی آرڈیننس کے سیکشن 5 شق 4 کے تحت تمام شواہد کے ساتھ تحقیقات کی گئیں جس میں وہ مجرمانہ غفلت ، غیر قانونی ہتھکنڈوں، کام سے عدم واقفیت اور سینئر افسران کے احکامات تسلیم نہ کرنے میں ملوث پائے گئے، اس لئے انہیں نوکری سے فراغت کے آرڈیننس کی سیکشن 3کے خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جبری ریٹائر کیا جا تا ہے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 326
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (02-04-09), ام غزل (03-04-09), عبدالقدوس (30-03-09)
پرانا 29-03-09, 11:42 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیوے جیوے فوجستان
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-03-09), ام غزل (03-04-09)
پرانا 30-03-09, 02:57 PM   #3
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فوجیوں پر ایک شعر ہے مگر بعد میں عرض کروں گا!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-04-09)
پرانا 31-03-09, 12:26 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ارشاد !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 01:10 AM   #5
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ خبر کیا کسی اور میڈیا پر ریلیز ہوئی ہے؟

شیخ‌صاحب کی خبریں بھی بس ایسی ہی ہوتی ہیں کہ ہمیں کسی بھی طرف سے اس کے صحیح ہونے کا پتا ہی نہیں چلتا
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 08:17 AM   #6
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
یہ خبر کیا کسی اور میڈیا پر ریلیز ہوئی ہے؟

شیخ‌صاحب کی خبریں بھی بس ایسی ہی ہوتی ہیں کہ ہمیں کسی بھی طرف سے اس کے صحیح ہونے کا پتا ہی نہیں چلتا
میرے خیال میں‌یہ اُنکی ذاتی تحقیق ہے؟
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-04-09)
پرانا 02-04-09, 12:38 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے منتخب کی جاتی ہے۔ اگر کوئی تصویر مل جاتی تو باکمال ہوتی۔

شیخ صاحب لگتا ہے خلیج میں درہم کمانے چلے جاتے ہیں۔ کبھی کبھار ہی نظر آتے ہیں۔ میں‌تو اپ کو مرحوم عزیز عزمی سمجھ چکا تھا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-04-09, 04:04 PM   #8
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک فوجی کی سزا آپ دوسرے فوجیوں کو کیوں دے رہے ہو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

افسوس کی بات ہے یہ
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (03-04-09), سعود (02-04-09)
پرانا 02-04-09, 04:14 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی آپ کی اس بات کی حمایت کرتا ہوں
اور
اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کسی ایک آدمی کے جرم کی سزا سب کو دینا زیادتی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-04-09)
پرانا 03-04-09, 03:09 AM   #10
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,368
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھئی میں کراچی آتا ہوں، گھومتا ہوں، فون گھماتا ہوں، کانٹیکٹ کرتا ہوں، خبر نکلوا لیتا ہوں۔ تصدیق کے لیے آپ میں سے کئی بھائی اور رفقاء پنڈی / اسلام آباد میں‌ رہائش پذیر ہیں۔ کمیشن کے دفتر جا کر فخر عالم کے متعلق پتا لگا لیں۔ رہی بات میڈیا پر ایسی خبریں آنے کی تو میرے دوستو یہ بتائیں کہ پاکستان کا کونسا اخبار ہے جو کمیشن کے موجودہ چیئرمین اور وہ بھی سابق فوجی کے خلاف خبر چلانے کی جرات کرے گا۔ عقل مند ہونے کے باوجود آپ ایسے سوال کیوں کرتے ہیں‌۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 03:20 AM   #11
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شیخ ہمدان مراسلہ دیکھیں
بھئی میں کراچی آتا ہوں، گھومتا ہوں، فون گھماتا ہوں، کانٹیکٹ کرتا ہوں، خبر نکلوا لیتا ہوں۔ تصدیق کے لیے آپ میں سے کئی بھائی اور رفقاء پنڈی / اسلام آباد میں‌ رہائش پذیر ہیں۔ کمیشن کے دفتر جا کر فخر عالم کے متعلق پتا لگا لیں۔ رہی بات میڈیا پر ایسی خبریں آنے کی تو میرے دوستو یہ بتائیں کہ پاکستان کا کونسا اخبار ہے جو کمیشن کے موجودہ چیئرمین اور وہ بھی سابق فوجی کے خلاف خبر چلانے کی جرات کرے گا۔ عقل مند ہونے کے باوجود آپ ایسے سوال کیوں کرتے ہیں‌۔
نہیں جناب !
اخبارات میں تو آجکل کئی ایسی خبریں بھی آتی ہیں جو کسی وقت ناممکن سمجھی جاتی تھیں -
اس کے علاوہ کئی ٹی-وی چینلز ہیں جو کہ کئی حساس باتوں کو اچھال سکتے ہیں - یہ کمیشن کیا بلا ہے؟
کوشش کریں -

والسلام
طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-04-09), ام غزل (03-04-09)
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, نوکری, نظر, موجودہ, آدمی, الزام, امتحان, اسلام, اعلیٰ, بھائی, تصویر, جرم, حال, خلاف, خبر, خصوصی, شخص, شعر, عقل, عالم, عزیز, صاف, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک بھر میں سی ایس ایس 2011ءکا امتحان 26 فروری سے شروع ہو گا گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:53 AM
زونگ اذان ایس ایم ایس سروس Real_Light موبائل ہی موبائل 0 04-09-08 08:48 PM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM
بھارت: مہنگائی کیخلاف عوامی ردعمل میں اضافہ، اپوزیشن کا کانگریس پر دباؤ عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:49 AM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger