|
پرائمری اسکول ٹیچر کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے گریجویشن کرنیکا اعلان

16-04-08, 07:42 AM
پرائمری اسکول ٹیچر کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے گریجویشن کرنیکا اعلان
کراچی (محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم بہتر کرنے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کے لیے پرائمری اسکول ٹیچر (پی ایس ٹی )کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے بڑھا کر گریجویشن کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ تعلیم قابلیت گریجویشن ہونے سے بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے آئی بی اے سکھر کے تحریری ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے سندھ میں تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق، چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ نذر حسین مہر ، سیکرٹری تعلیم شفیق احمد کھوسو اور محکمہ خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے محکمہ تعلیم میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انرولمنٹ میں اضافے اور تعلیم عام کرنے کیلئے این جی اوز سے مدد لی جائے اور حکومت این جی اوز کے ساتھ تعاون کرے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کے لیے پرائمری اسکولوں میں صرف گریجویٹ خواتین اساتذہ تعینات کی جائیں ان اضلاع میں جہاں خواتین امیدوار موجود نہ ہوں وہاں اساتذہ تعینات کیے جائیں۔ اجلاس میں پرائمری اسکولوں اور مڈل اسکولوں کے درمیان فاصلہ کم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دریں اثنا پرائمری اسکول ٹیچر کے لیے تعلیمی قابلیت گریجویشن ہونے سے بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے آئی بی اے سکھر کے تحریری ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیونکہ (پی ایس ٹی )کے تحریری ٹیسٹ میں تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک تھے جن میں سے اکثریت صرف میٹرک یا انٹر پاس تھی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|