
سعودی وزارت حج نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین حج کو لے جانے والے حج آرگنائزرز کی رجسٹریشن پر تین سال کے لئے پابندی لگا دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگست2007کے بعد کسی نئی رجسٹریشن کو قبول نہیں کیا جائے گا اور یہ پابندی اگلے تین سال کے لئے لگائی گئی ہے جس کا اطلاق پاکستان سمیت پوری دنیا پر ہوگا سعودی وزارت حج کا مؤقف ہے کہ یہ پابندی حج انتظامات کی بہتری کے لئے لگائی گئی ہے۔ دریں اثناء وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی31 جولائی کوسپریم کورٹ میں جمع کرا د ے گی جہاں یکم ستمبر کو ٹورآپریٹرز کی پٹیشن کی سماعت ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کویہ پریشانی ہے کہ حج آپریشن کے لئے بہت کم وقت رہ گیا ہے لہٰذا سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد حج پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا اور اگست کے پہلے ہفتے سے ہی درخواستوں کی وصولی شروع کردی جائے گی بہت کم وقت رہنے کی وجہ سے اب یہ طے کیا گیا ہے کہ درخواست جمع کرانے کے لئے صرف دس دن دئیے جائیں گے تاکہ ڈیٹا فیڈ کرنے کے لئے وقت مل سکے اس سال 164647 پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے جن میں سے 85 ہزار سرکاری حج سکیم سے جائیں گے۔