واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پرویز مشرف خود صدارت سے مستعفی ہوجائیں،کل دوتہاتی اکثریت ثابت کردینگے،نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 02:27 AM   #1
پرویز مشرف خود صدارت سے مستعفی ہوجائیں،کل دوتہاتی اکثریت ثابت کردینگے،نواز شریف
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 26-02-08, 02:27 AM

پرویز مشرف خود صدارت سے مستعفی ہوجائیں،کل دوتہاتی اکثریت ثابت کردینگے،نواز شریف
اسلام آباد(جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان اور اے پی ڈی ایم کے رہنما قاضی حسین احمد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ منتخب حکومت کیلئے کوئی مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف خود صدارت سے مستعفی ہو جائیں،پیر کو مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں راجہ ظفر الحق، چوہدری نثار علی خان، اقبال ظفر جھگڑا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے علاوہ پروفیسر خورشید احمد بھی موجود تھے۔اس موقع پر (ن )لیگ کے سربراہ نے کہاکہ ہم کل دو تہائی اکثریت ثابت کر دیں گے،انہوں نے مزید کہاکہ معزول جج بحال ہو کر صدر کی آئینی حیثیت پر فیصلہ دینگے،ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیمسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا کہ وہ قاضی حسین احمد اور اے پی ڈی ایم کے خیالات اور مقاصد سے متفق ہیں اور ان کا اور اے پی ڈی ایم کا ایجنڈا ایک ہے۔ اختلاف صرف الیکشن میں حصہ لینے یا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر تھا کیونکہ ہم مسلم لیگ (ق) کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ بحال کرینگے اور وہ عدلیہ ہی صدر کی اہلیت کا فیصلہ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی تعریف اور مقاصد کی تشریح کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو جنگ کی بجائے مذاکرات سے بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ اگر بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنوں کے ساتھ کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی کے نو منتخب اور آزاد ارکان اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور ہمارا خیال ہے کہ ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ میاں نوازشریف نے جن مقاصد کیلئے عام انتخابات میں حصہ لیا انہی مقاصد کیلئے ہم نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارتوں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کی ضرورت نہیں، ہمارا مقصد ملک میں 1973ء کے آئین اور عدلیہ کی بحالی، قومی خود مختاری اور ملک کو امریکی بالادستی سے نجات دلانا اور محروم طبقات کو ان کا حق دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب حکومت کیلئے کوئی پریشانی پیدا نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین، اور عدلیہ کی بحالی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی طاقتوں کے مفاد میں کارروائی کرنے کے حق میں نہیں۔ ملک کو امریکی بالادستی سے نجات دلائی جائے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, نثار, مکمل, موقع, مسائل, امیر, اسلامی, جواب, حل, علی, صوبائی, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق جاویداسد خبریں 0 25-10-10 10:24 PM
صدر پرویز کے مخالفین نے قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:57 AM
صدر پرویز کے پاس استعفے کے سوا چارہ نہیں،نواز شریف کو مینڈیٹ ججوں کی بحالی کے وعدے کی وجہ سے ملا،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:47 AM
ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے صدر پرویز فوری مستعفی ہوجائیں،نواز شریف ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 12:20 PM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger