| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 131
|
||||
| جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (01-10-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,245
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
2010 : اکتوبر-01
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سیکریٹر ی اطلا عا ت احسن اقبا ل نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشر ف نے جن غلطیو ں پر عوام سے معا فی مانگی وہ غلطیاں نہیں بلکہ دھوکے تھے جس کی وجہ سے پاکستا ن کئی عشر ے پیچھے چلا گیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مشر ف نے دو با رپاکستا ن کے آ ئین کو توڑا ،کا رگل میں مشر ف کی وجہ سے فو جی جوان شہید ہوئے اسے علا وہ لا ل مسجد کا واقعہ ،عدلیہ پر قدغن لگا نے اوراکبر بگٹی کے قتل کا جواب دینا ہو گا ۔ اگر مشر ف نے اقداما ت پر شر مسا ر ہیں تو عدالت کے سا منے پیش ہوںاورپاکستا ن میں آ کر قو م سے معا فی مانگیں ۔ جیو نیو ز سے گفتگو کر تے ہو ئے احسن اقبا ل نے کہاکہ مشر ف کے دو ر میں فوج کا کر دار سیاسی تھا جس کے نتیجے میں فو جی جوان اورافسران اپنی گا ڑیوں میں بیٹھ کر شہر وں میں جا نے سے قا صر ہو گئے تھے اور فوج کے سیا ست میں کر دا رکی وجہ سے ق لیگ بنی تھی۔کیا مشرف چا ہتے ہیں کہ فوج دو با رہ لو ٹا ازم زند ہ کرکے ق لیگ جیسی پا رٹیا ں بنا ئے ،کیا مشرف یہ چا ہتے ہیں کہ فوج جیسے آ پریشن دو با رہ ہیں ۔ اب فو ج نے دوسال کی محنت کے بعداپنے کر دار کو غیر متنا زعہ کیا ہے۔اب دوبا رہ ایسا نہیں ہوگا ۔ |
|
|
|
| جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (01-10-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,245
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
2010 : اکتوبر-01
(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر پرویز مشرف نے این آر او کے اجراءسمیت اپنے ماضی کی تمام غلطیوں پر معافی مانگتے ہوئے عوام سے ہی رجوع کرنے کے لئے اپنی قیادت میں لندن میں ”آل پاکستان مسلم لیگ“ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک تقریب میں اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی اصلی روح کو بحال اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ بنائیں گے حکومتی سٹرکچر سول سروس میں اصلاحات لائیں گے تاکہ بہتر میرٹ سامنے آئے۔ افتتاحی کی کمپیئرنگ نعیم بخاری نے کی۔ شیر افگن ، نثار میمن، لالہ نثار اور فواد چودھری بھی تقریب میں شریک تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں آج کے دن سیاست میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کہ جب میں پاکستان کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے ایسا کوئی سیاست دان نظر نہیں آتا جو ان اندھیرے حالات میں ملک کو روشنی دکھا سکے۔ ان کا کہنا تھا ہمارا نو سالہ دور اقتدار اس بات کا ثبوت ہے ہم میں قیادت کی بھرپور صلاحیت ہے، ہمارے نو سالوں کے آخری دنوں میں عوام کو کچھ فیصلوں سے خوشی ہوئی۔ ان فیصلوں کے پیچھے ہیں جو میں عوام کو آ کر بتاﺅں گا۔ اگرچہ ان فیصلوں میں کچھ سیاسی غلطیاں تھیں جن کی وجہ سے سیاسی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ بے عیب صرف اللہ کی ذات ہے انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں میں پاکستان کی عوام سے ان غلطیوں کی معذرت چاہتا ہوں جن کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچا لیکن میں نے ان غلطیوں سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کلین سلیٹ سے کروں۔ میں آپ سب کی سپورٹ چاہتا ہوں ان کا کہناتھا کہ میں جو آپ کے سامنے پیش کروں گا یہ وہ منشور نہیں جو لکھا تو جائے لیکن عمل نہ کیا جائے ۔ یہ ایک وعدہ ہے جو اللہ اور پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے اور یہ میں پورا کروں گا جب مجھے موقع ملے گا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ایک ذاتی جاگیر سمجھا ہوا ہے ہمارا دنیا کا سب سے قیمتی ملک ہے ۔ اس لئے کہ یہ ایک واحد ملک ہے جو ہمارا ہے اگر یہ ملک نہیں ہو گا تو ہم یتیم ہو جائیں ، ٹھکرائے جائیں گے ۔ یہ ہماری دھرتی ہے ہماری پہچان ہے ، اس لئے میں کہتا ہوں کہ سب سے پہلے پاکستان ۔ آج یہ دھرتی پاکستان خطرے اور مصیبتوں میں گھری ہوئی ہے اور اسے اس صورتحال میں ہم خود لے کر آئے ہیں۔ یہ ملک آج پکار رہا ہے مجھے بچاﺅ۔ ہم سب پر فرض ہے کہ اس ملک کو بچائیں بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت جاگنے کا ہے، یہی احساس ہے جو عوام میں ایک امید کی کرن پیدا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک جہاں عوام خوش نہ ہوں ختم ہو جاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت بھوک ، غربت اور ناخواندگی کے خلاف جہاں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف تمام باتوں کا جواب خود دوں گا۔ ان کا کہنا تھا تمام پاکستانیوں کو آل پاکستا ن مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔ بزدل لوگ ہمیں ڈرانے کی کوشش کریںگے حالانکہ وہ ہم سے ڈرے ہوئے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیا معاشرتی نظام تین حصوں پر مشتمل ہو گا سب سے پہلے قرآن حکیم کیونکہ ہم اسلامی جمہوریہ ہیں جو بھی آئینی طور پر کیا جائے گا وہ قرآن سنت کے مطابق ہو گا۔ دوسرا حصہ قائداعظم کا 11اگست 1947کا خطاب اور تیسرا لیاقت علی خان کی تحریک مقاصد۔ پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ کھانا، صاف پانی اور بجلی انسان کا آج کل بنیادی حق ہے۔ پانی کے فلٹریشن، کھانے کے لنگر ہم یونین کونسل تک بنائیں گے جو پاکستان کے غریب ترین طبقے کے لئے ہو گا۔ اس میں ہم بیت المال کو استعمال کریں گے جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں بجلی مہیا کی جائے گی۔ پرویز مشرف نے کہا اقربا پروری اور بدعنوانی معاشرے کی سب سے بڑی لعنت ہے حکومتی لیول پر اور امیروں کے درمیان کرپشن اور رشوت خوی کا خاتمہ کریں گے۔ ہرکام میرٹ پر کریں گے اور ہونا چاہئے۔ میڈیا کی مدد سے قوم میں ایک یقین اور اعتماد لانے کی کوشش کریںگے۔ سابق صدر کا کہنا تھا حکومت یا لیڈر شپ کی میرے خیال میں ذمہ داری ہے کہ ریاست کی حفاظت اور اس کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔ حفاظت کا مطلب ہے بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اگر کسی نے آواز اٹھائی تو اسے کچل دیںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان انیس ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ صرف دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے باہر کیوں نہیں سکتے۔ ہم نے پہلے بھی کیا اب بھی کریںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کرک دیا ہے میں اب پاکستان میں تمام سیاستدانوں او غیر سیاستدانوں کو اے ایم ایل میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔ |
|
|
|
| جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (01-10-10) |
![]() |
| Tags |
| کوئی, کرتے, پاکستان, وقار, لوگ, لندن, نظر, مکمل, میڈیا, ملک, مسائل, معذرت, آزادی, جانے, جائے, حل, حصہ, سیاست, سال, طالبان, عوام, عزت, غلط, غریب, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پرویز مشرف کے قاتل کےلئے انعام کا اعلان کرنے والے کے خلاف درخواست | گلاب خان | خبریں | 0 | 26-10-10 05:04 AM |
| ملکی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔پرویز الہھی | مسافر | خبریں | 0 | 27-02-09 10:33 AM |
| دھاندلی کی بات کرنیوالے شکست سے خوف زدہ ہیں۔ پرویز الہی | محمدعدنان | خبریں | 0 | 22-12-07 08:33 PM |
| ایمر جینسی لگا کر قومی مقاصد حاصل کئے،احتجاجی سیاست بالکل نہیں کر نے دینگے،صدر پر ویز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-12-07 08:45 AM |
| آئینی ترامیم کیلئے ریفرنڈم: ہوگو شاویز نے شکست تسلیم کرلی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 03-12-07 02:55 PM |