|
پرویز مشرف نے صحافیوں کو دبئی بلانا شروع کردیا

17-09-11, 06:04 AM
اسلام آباد (محمدصالح ظافر....خصوصی تجزیہ نگار) سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے رابطوں میں غیرمعمولی تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے انہوں نے جامع حکمت عملی کے تحت فوری طور پر میڈیا کے نمائندوں سے سرگرم رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ’جنگ‘ کے خصوصی سینٹرل رپورٹنگ سیل کو پتہ چلا ہے کہ سابق صدر ان نمائندوں کو دبئی آنے کی دعوت دے رہے ہیں جن میں ٹیلی ویژن کے اینکرپرسن شامل ہیں۔ ان لوگوں کے طعام و قیام اور میزبانی سابق صدر پرویز مشرف کے ذمے ہے، وہ دو دن دبئی میں ان کے مہمان ہوں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف جنہوں نے اپنے اقتدار کے زمانے میں ذرائع ابلاغ پر قافیہ حیات تنگ کردیا تھا، مختلف مرحلوں میں میڈیا کے ان افراد کو مدعو کررہے ہیں اور ان سے خوشدلانہ انٹرویو میں اپنی باتیں کررہے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|