واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پرویز مشرف کی حمایت بش انتظامیہ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے ،بارک اوباما

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 06:54 PM   #1
پرویز مشرف کی حمایت بش انتظامیہ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے ،بارک اوباما
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 13-04-08, 06:54 PM

پرویز مشرف کی حمایت بش انتظامیہ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے ،بارک اوباما
] واشنگٹن ۔۔۔۔۔امریکہ کے ممکنہ صدارتی امیدوار بارک اوباما نے کہا ہے کہ صدر پاکستان پرویز مشرف کے لئے بش انتظامیہ کی حمایت غلط اندازوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں متوسط طبقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور ایسی حکومت چاہتی ہے جو قابل احتساب ہو۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بارک اوباما نے ان خیالات کا اظہار ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ بارک اوباما نے کہا کہ بش انتظامیہ نے کچھ سوچے سمجھے بغیر صدر بش کی مکمل حمایت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ کمزور پڑ گئی۔ بارک اوباما نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان جیسے ملک کی پارلیمنٹ میں آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ لوگوں سے رابطہ کر کے ملک کی صورتحال کو سمجھا جا سکتا ہے تو یہ یقیناً غلطی ہو گی اور اس کے نتیجے میں کئی غلط اندازے لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بش انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وہ پاکستان کے متوسط طبقے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیتی جو ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے اور ایسی حکومت چاہتا ہے جو قابل احتساب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو امریکیوں کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ بش انتظامیہ کی بعض پالیسیاں ایسی تھیں کہ اسے دہشت گردی کو ختم کرنے کی بجائے الٹا دہشت گردی کیخلاف امریکہ کی جنگ کمزور پڑ گئی۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, چینل, مکمل, انتظامیہ, تعلیم, خلاف, صورتحال, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک نیٹ کی ترتیب کیلئے تجاویز ام طلحہ خاص آفرز اور اعلانات 26 11-12-09 11:01 AM
پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں عبیداللہ عبید خبریں 7 26-02-09 06:11 PM
گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں حکومت اختیارات سے تجاویز کررہی ہے، اشرف قریشی خرم شہزاد خرم خبریں 1 05-01-08 10:07 AM
بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستانی فلم سازوں کی پبلسٹی مہم تیار محمدعدنان فلمی دنیا 1 10-10-07 09:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger