واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-09, 11:09 AM   #1
پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں
عبیداللہ عبید عبیداللہ عبید آف لائن ہے 31-01-09, 11:09 AM

پیٹر برا کی ڈائری...خالد محمود جونوی...نامہ نگار:

جنرل پرویز مشرف کی کتاب مقامی بک سینٹرز میں پچاس پنس میں بکنے لگی۔ انگریزی میں”ان دی لائن آف فائر“ اور اُرود میں ”سب سے پہلے پاکستان“ نامی یہ کتاب جس کا دنیا کی کم و بیش ہر قابل ذکر زبان میں ترجمہ کرایا گیا اور امریکہ میں اس کی تقریب رونمائی پر بھی ہزاروں ڈالرزکے اخراجات آئے لیکن عبرت کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو گی کہ ان کی کتاب کا حشر بھی ان کے کوچہ اقتدار سے بے آبرو ہو کر نکلنے کی طرح ہوا اور اب یہ کتاب کوڑیوں کے مول مقامی بک سینٹرز میں بک رہی ہے بلکہ کوئی بھی گاہک ایک پونڈ میں تین کتابیں خرید سکتا ہے۔

سٹور کے منیجر کے مطابق ہمارے سٹاک میں دو تین درجن جلدیں تھیں اور ان میں سے بمشکل ہم ایک یا دو کتابیں ہی فروخت کر سکے ہیں۔ یہ ہماری کاروباری پالیسی ہے کہ ہم ایک مخصوص مدت تک ہی کتابوں کی فروخت کا انتظار کر سکتے ہیں اس کے بعد اگر کسی کتاب کی طلب زیادہ نہ ہو تو پھر سیل وغیرہ لگا کر چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کتاب کی چار مرتبہ قیمت کم کرنے کے باوجود ہم اس سے گلوخلاصی نہ کر سکے۔

قارئین کرام یہ کتاب کیا تھی، جنرل پرویز مشرف کی روشن خیالی اور اپنے آپ کو دنیا کے سامنے معتدل رہنما کے طور پر پیش کرنے کی ایک اشتہاری مہم تھی۔ شہر کے قرب و جوار میں آباد پاکستانی ہموطن آج ملک کے سارے مسائل کی جڑ جنرل پرویز مشرف کو گردانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ سطحی قسم کے مسائل ہر ملک اور معاشرے میں ہوتے ہیں لیکن جنرل پرویز مشرف کی آمریت اپنے پیش رو دیگر آمروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے جس میں ملک کو سنگین قسم کے خطرات لاحق ہوئے۔

1. جمہوریت پر شب خون مارنا، جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں کو زندہ جلا دینا،

2. قبائلی علاقوں میں نام نہاد آپریشن کر کے نفرتوں کو ہوا دینا،

3. عدلیہ کو یرغمال بنانے کی کوشش،

4. نام نہاد دہشت گردی کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر کے ڈالرز کمانا

5. اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تذلیل کرنا

ایسے قومی گناہ ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہموطنوں کو اس بات کا بھی بڑا رنج ہے کہ جنرل مشرف کے جانے سے نظام نہیں بلکہ چہرے بدلے ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ جمہوری حکومت بھی پرویز مشرف کی پالیسیوں پر گامزن ہے

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام دوست حکومت ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا احتساب کرے وگرنہ کیا خبر کہ کل کوئی دوسرا جرنیل کوئی جواز بنا کر جمہوریت کی کشتی میں سوراخ کر دے۔ اس سلسلے میں حکومت کو کچھ زیادہ تگ و دو کرنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ جنرل مشرف نے اپنے ” کارناموں “ کا اپنی کتاب میں خود اعتراف کیا ہے۔ اپنی اسی کتاب میں جنرل مشرف نے ”گوہر فشانی“ کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کو ایک ”فاشسٹ“ قرار دیا ہے وہ بھٹو جس کے قومی کارہائے نمایاں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے ان کے سیاسی حریف بھی مداح تھے لیکن جنرل مشرف کے یہ ریمارکس دراصل عوام کے ہر دلعزیز نمائندوں کے خلاف ان کے بغض کا اظہار ہیں۔

ماخذ: روزنامہ جنگ ہفتہ 31‏ جنوری‏، 2009ء

عبیداللہ عبید
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,774
شکریہ: 934
1,275 مراسلہ میں 2,903 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 276
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
arslansun (23-02-09), مسافر (25-02-09)
پرانا 23-02-09, 04:01 PM   #2
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,541
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں


ہاہا ہا ہا ۔
arslansun آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-09, 06:03 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,967
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں

وہ ہے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ت
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-09, 09:27 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں


ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــ
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-09, 07:33 AM   #5
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں

فاعتبرو یا اولاالباب
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-09, 11:31 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,774
کمائي: 26,389
شکریہ: 934
1,275 مراسلہ میں 2,903 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
فاعتبرو یا اولاالباب
فاعتبروا یا اولی الالباب
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-09, 11:47 AM   #7
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,308
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں

فاعتبروا یا اولی الالباب

چھوٹوں پر خدا کی لعنت اللہ
دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-02-09, 06:11 PM   #8
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں

تیمور، بابر، ٹیپو، نپولئین، ہٹلر، چرچل، وغیرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ تاریخ شیر کی لکھی اور پڑھی جاتی ہے.

Last edited by محمد الیاس; 07-03-09 at 08:28 PM.
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کتابوں, پاکستانی, موجودہ, مسائل, معلوم, آپریشن, آج, اللہ, امریکہ, جواب, خون, خلاف, خان, خبر, خدا, دوست, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, شہر, علی, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کے بم کو ہندو بم اور اسرائیل کے بم کو جیوش بم کیوں نہیں کہا جاتا :پرویز مشرف جاویداسد خبریں 4 12-11-10 05:12 PM
اسمبلی توڑنے کا اختیار استعمال نہیں کیا جاسکے گا،صدر پرویز کے مواخذے کیلئے عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:46 AM
گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں حکومت اختیارات سے تجاویز کررہی ہے، اشرف قریشی خرم شہزاد خرم خبریں 1 05-01-08 10:07 AM
:::‌ ویزا قانون میں تبدیلیوں کااعلان،6 کے بجائے 3 ماہ کا ویز ا ملے گا ::: ابو کاشان خبریں 0 19-12-07 11:02 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger