|
پرویز مشرف کے قاتل کےلئے انعام کا اعلان کرنے والے کے خلاف درخواست

26-10-10, 05:04 AM
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان مسلم لیگ نے پرویز مشرف کو قتل کرنے والے کو ایک ارب روپے کی اراضی دینے کا اعلان کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شیرافگن نیازی کی قیادت میں 20 سے زائد افراد جرگہ کی شکل میں تھانہ سیکرٹریٹ پہنچے اور ایس ایچ او انسپکٹر حکام خان کو ایک تحریری درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) نے ایک سازش تیار کی جس کی روشنی میں جمہوری وطن پارٹی کے صدر اور بلوچستان کے سابق گورنر اور وزیراعلیٰ نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے طلال بگٹی اور پوتے شازین بگٹی نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سابق صدر سردار یعقوب ناصر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اکبر بگٹی کے قتل کے بدلے موت کے گھاٹ اتارنے والے کے لئے ایک ارب روپے مالیت کی اراضی دینے کا اعلان کیا۔ لہٰذا انہیں دھمکی دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈاکٹر نیازی کے ہمراہ ریٹائرڈ میجر جنرل راشد قریشی، بیرسٹر سیف، بیرسٹر رضا قصوری، بیرسٹر فواد چوہدری اور ڈاکٹر امجد بھی موجود تھے۔ پولیس نے درخواست قانونی رائے کے لئے لیگل برانچ کو بھیج دی ہے۔ وفاقی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ دھمکی کوئٹہ میں دی گئی تھی لہٰذا یہ اس کا مقدمہ بھی وہیں درج ہونا چاہئے۔ وفاقی پولیس یہ درخواست بلوچستان پولیس کو بھیج دے گی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|