واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پرویز مشرف ہزار انکار کریں ،ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں،اعتزاز احسن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 02:30 AM   #1
پرویز مشرف ہزار انکار کریں ،ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں،اعتزاز احسن
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 26-02-08, 02:30 AM

پرویز مشرف ہزار انکار کریں ،ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں،اعتزاز احسن
لاہور (جنگ نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا پرویز مشرف ہزار انکار کریں، اب ان کے پاس استعفے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججز کی بحالی اب مہینوں کی نہیں‘ دنوں کی بات ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر شاید انہیں کسی دوسرے طریقے سے اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑے۔ 9مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان پر تمام وکلاء تنظیمیں متفق ہیں یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا جا رہا ہے‘ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ضرور عدلیہ بحال کرے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پرویز مشرف کے ان حواریوں کی شکست، جن کے لئے وہ خود ووٹ مانگتے رہے، اس کے بعد اب ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر شاید انہیں کسی دوسرے طریقے سے اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑے۔ ہم بھی نئی پارلیمنٹ کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ عدلیہ کی بحالی سمیت تمام مسائل کو حل کرے لیکن کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عدلیہ کی بحالی سے انحراف کرے۔ 9مارچ کو لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں اور اگر میری غیرآئینی نظربندی ختم نہ کی گئی تو لاکھوں وکلاء اس مارچ کی قیادت کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن وکلاء رہنماؤں نے ذاتی مفادات کی خاطر وکلاء تحریک کو نقصان پہنچایا اور جج بن گئے، قوم انہیں کسی بھی صورت معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران بھی کہتے تھے کہ ہم مستعفی نہیں ہوں گے لیکن اگلے دن ہی پتہ چلتا تھا کہ وہ اقتدار چھوڑ چکے ہیں۔ پرویز مشرف بھی اب ویسی ہی باتیں کر رہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 286
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, نیوز, موقع, مسائل, بے نظیر, خلاف, راستہ, سپریم, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ججوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اعتراض نہیں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:51 AM
صدر پرویز کے پاس استعفے کے سوا چارہ نہیں،نواز شریف کو مینڈیٹ ججوں کی بحالی کے وعدے کی وجہ سے ملا،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:47 AM
ججوں کی بحالی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:35 AM
عدلیہ کی بحالی کیلئے اعتزازاحسن کی تجویز کی پارٹی میں عدم پذیرائی عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger