|
پر امن صحافیوں پر لاٹھی چارج نگراں حکومت کا پہلا تحفہ ہے،سیاسی رہنما

21-11-07, 08:19 AM
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پریس کلب کے باہر صحافیوں پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ یہ پرامن صحافیوں کیلئے نگراں حکومت کا پہلا تحفہ ہے، انہوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومیموومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے قریب صحافیوں پر پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کے واقعے کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کروائی جائے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس تشدد اور سیکڑوں صحافیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے واقعہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم مستقل ہو یا عبوری، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ منگل کو پرامن صحافیوں پر لاٹھی چارج نگراں حکومت کا پہلا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرانک میڈیا پر پابندی لگانے کے بعد اب پرنٹ میڈیا کو بھی غلام بنانا چاہتی ہے۔پی پی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر قانون پیر مظہر الحق نے منگل کو احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار ہونے والے صحافیوں اور دیگر افراد کی بلا معاوضہ قانونی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن حاجی مظفر علی شجرہ نے پیپلز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم شفیع کے ہمراہ کلفٹن، درخشاں اور دیگر تھانوں میں جا کر گرفتار صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|