|
پس پردہ قوتیں پیپلز پارٹی توڑنے کی کوشش کریں گی، این ڈی خان

05-01-08, 10:07 AM
پس پردہ قوتیں پیپلز پارٹی توڑنے کی کوشش کریں گی، این ڈی خان
کراچی (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور فیڈرل کونسل کے میڈیا سیکریٹری پروفیسر این ڈی خان نے لاڑکانہ سے واپسی کے بعد پارٹی کے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ 27/دسمبر غروب آفتاب کے ساتھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جسمانی وجود کا سورج غروب ہوگیا لیکن ان کی شخصیت کا مہتاب فوراً ہی طلوع ہوگیا، جس کی روشنی میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی پس منظر کا حصار کیا ہے جس کے سبب ان کے قتل کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے جس کے قریب مستقبل میں گہرے اثرات نہ صرف پاکستان کے قومی انتخابات بلکہ امریکا کے صدارتی انتخابات پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔ ان کے اس المناک قتل کے پس پردہ قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کا شیرازہ بکھیرنے کی کوشش کریں گی،محترمہ کے اس عالمی سانحے نے کینڈی، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، بندرا نائیکے، اکینو اور شاہ فیصل کے قتل کی تاریخ کو تازہ کردیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ ملک کے اتحاد اور قوم کی تسلی کیلئے ضروری ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کے زیر نگرانی کروائی جائے اور 18/فروری کو شفاف، منصفانہ، فیر فیری انتخابات ہونے دیے جائیں، اس کے علاوہ ملک کو متحد رکھنے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس قتل کی پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کے قتل کی طرح پردہ داری نہ کی جائے اور انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں اور پارٹی لیڈرز اتحاد کے ساتھ کارکنوں کی رہنمائی کریں اور ہر قسم کے اختلافات رائے سے احتیاط کریں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|