|
پشاور، شدت پسندوں کی نماز تراویح کے دوران مسجد میں فائرنگ، 2نمازی جاں بحق

18-08-10, 03:04 AM
پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقہ متنی ادیزئی میں نامعلوم شدت پسندوں نے مسجد میں فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ منگل کی شب نماز تراویح ادا کی جارہی تھی کہ نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس سے 2نمازی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|