|
پشاور: امریکی کمانڈر ایڈمرل ایرک ٹی اولسن کی کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد مسعود عالم سے ملاقات

10-12-07, 10:48 AM
پشاور: امریکی کمانڈر ایڈمرل ایرک ٹی اولسن کی کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد مسعود عالم سے ملاقات
پشاور ( نیوز ڈیسک) امریکی سپیشل آپریشنل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل ایرک ٹی اولسن نے اتوار کو یہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد مسعود اسلم سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا کور کمانڈر نے اس موقع پر امریکیمہمان کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کی مخصوص صورتحال اور فاٹا میں قبائلیوں کے رسم و رواج اور ثقافت کے بارے میں بتایا۔ معزز مہمان کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جاری جنگ کے دوران پاکستان کی مغربی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور فاٹا کی ترقی کے لئے وسیع پیمانے پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں امریکی کمانڈر نے فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹیئر کور اور پاک فوج کے مابین تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی انہیں فرنٹیئر کور فراہم کردہ جدید اسلحہ آلات اور جاری ٹریننگ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|