|
پشاور:جلوزئی افغان مہاجر کیمپ کی مسماری کیلئے آپریشن شروع

16-04-08, 07:45 AM
پشاور:جلوزئی افغان مہاجر کیمپ کی مسماری کیلئے آپریشن شروع
پشاور(جنگ نیوز)پشاورمیں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ جلو زئی کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں جلوزئی کیمپ کے مہاجر بازارمیں دکانوں کومسمارکیاجارہا ہے،بازار میں قریباً 990 دکانیں ہیں تاہم اب تک 150سے زائد دکانیں گرائی جاچکی ہیں۔ آپریشن کے موقع پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایف سی پولیس اور اے پی سی کے اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ مہاجر کیمپ کی جانب جانیوالے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جلوزئی کیمپ کو خالی کرانے کیلئے15اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور حالیہ ہفتوں میں اب تک 3 ہزارسے زائدافغان باشندے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ جلوزئی کیمپ معاہدے کے مطابق بند کردیا جائے گا اوراس میں مقیم افغان باشندوں کو کیمپ چھوڑتے ہوئے حکام سے تعاون کرناچاہیئے۔یواین ایچ سی آرکے ترجمان رون ریڈمونڈنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ حکام پر زور دیگی کہ وہ ان افغانیوں کو افغانستان بھیجنے کیلئے بھی سرگرمی دکھائے جو افغانستان نہیں جانا چاہتے ۔انہوں نے کہاکہ یواین ایچ سی آر حکومت پاکستان کے ساتھ جلوزئی کیمپ کے پرامن اور طریقے کے مطابق بندش کیلئے کام جاری رکھے گی جبکہ کیمپ میں مقیم افغان باشندوں کااحترام اورحفاظت مقدم ہے۔دریں اثنائکیمپ کی بندش کیلئے ابھی تک افغان مہاجر ین کی جانب سے کوئی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|