واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پشاور میں بم دھماکہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 09-10-09, 12:44 PM   #1
پشاور میں بم دھماکہ
نیلم خان نیلم خان آف لائن ہے 09-10-09, 12:44 PM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

پشاور کے گنجان علاقے خیبر بازار کے قریب بم دھماکہ 30 افراد جاں بحق 100 سے زائد زخمی

یا اللہ اس ملک کی اس میں رھنے والوں کی حفاظت فرما آمین

 
نیلم خان's Avatar
نیلم خان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 504
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (25-10-09), Real_Light (09-10-09), نورین خان (21-10-09), محمد علی75 (29-10-09), معظم (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), ابو عمار (09-10-09), خالد حسین (16-07-11), دل پشاور (09-10-09), راجہ اکرام (09-10-09), طارق راحیل (09-10-09), عامرشہزاد (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 12:52 PM   #2
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,340
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یا اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرما آمین
مرنے والوں کوجنت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد سے جلد صحتِ کاملہ عطا فرما آمین
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (09-10-09), نیلم خان (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 12:54 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,184
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دھماکوں کی خبریں سُن سُن کے ہم سُن ہی ہو چکے ہیں اب توردعمل بھی نہیں آتا۔۔۔

اب اگر یہ بات کریں کہ ایک جگہ دھماکہ ہو گیا ہے تو بجائے اس کے کہ لوگ افسوس کریں کہتے ہیں چھوڑو یار ۔۔۔ کوئی اور بات کرو۔۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 12:58 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابنِ شبیر مراسلہ دیکھیں
یا اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرما آمین
مرنے والوں کوجنت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد سے جلد صحتِ کاملہ عطا فرما آمین
آمین ثم آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (25-10-09), محمد علی75 (29-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), خالد حسین (16-07-11)
پرانا 09-10-09, 12:59 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Real_Light مراسلہ دیکھیں
دھماکوں کی خبریں سُن سُن کے ہم سُن ہی ہو چکے ہیں اب توردعمل بھی نہیں آتا۔۔۔

اب اگر یہ بات کریں کہ ایک جگہ دھماکہ ہو گیا ہے تو بجائے اس کے کہ لوگ افسوس کریں کہتے ہیں چھوڑو یار ۔۔۔ کوئی اور بات کرو۔۔
درست فرمایا آپ نے دراصل جب تک ھم اپنی اصل کی طرف نہیں لوٹ کر آئیں گے ھمارے ساتھ ایسا ھی ھو گا اور ھم ایسے ھی بے حس رھیں گے اللہ پاک ھم سب پر اپنا خصوصی فضل فرمائے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (25-10-09), محمد علی75 (29-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), خالد حسین (16-07-11)
پرانا 09-10-09, 01:04 PM   #6
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو بہت افسوس کی بات ھے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے The Great کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 01:38 PM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : The Great مراسلہ دیکھیں
یہ تو بہت افسوس کی بات ھے۔
بس بھیا آپ بھی دعا کریں اس ملک کی سلامتی کے لئے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (25-10-09), محمد علی75 (29-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), خالد حسین (16-07-11)
پرانا 09-10-09, 01:47 PM   #8
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Peshawar
مراسلات: 30
کمائي: 824
شکریہ: 1
23 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
دل پشاور کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں دل پشاور کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صوبائی دارالحکومت پشاور کے مصروف ترین خیبر بازار کے سوئیکارنو چوک میں ہونے والے بم دھماکے سے تقریباً ایک فرلانگ کے فاصلے پر واقع سرحد اسمبلی کے درودیوار بھی ہل کئے اور اسمبلی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے ، اچانک دھماکہ ہونے سے اسمبلی میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں کا خیال تھا کہ اسمبلی کی بلڈنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکہ کے فوراً بعد سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کردیا۔ جمعہ کی صبح سرحد اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ دوپہر بارہ بجے کے قریب ایک زور دار دھماکے سے صوبائی اسمبلی کی عمارت لرز اٹھی ، متعدد اراکین اسمبلی اور صوبائی ورزاءسمیت سرکاری افسران دروازے کی طرف دوڑ پڑے ، جس پر سپیکر نے اراکین کو آرام سے بیٹھنے کی تاکید کی، اسمبلی کے اندر لوگوں نے دھماکے کی شدت اور اسمبلی پر ممکنہ حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے انداز لگایا کہ اسمبلی بلڈنگ پر حملہ ہوا ہے اسمبلی کی عمارت کے اوپر دھویں کا بادل بن گیا تھا تاہم چند منٹ گزرنے کے بعد دھماکے کی اصل جگہ کا تعین ہوگیا اس دوران بھی اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق جاری تھا اور خان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان بل کے حوالے سے قانون سازی ہو رہی تھی تاہم اس دوران صوبائی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین ایوان سے بار بار نکل کر سکیورٹی اہلکاروں سے معلومات حاصل کرتے رہے، دھماکے کے تقریباً©دس منٹ کے بعد سپیکر نے اسمبلی اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا، اجلاس ختم ہونے کے بعد سینئر صوبائی وزیر بشیربلور اور میاں افتخار حسین ، دیگر صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے ابتدائی طور پر 30 افراد کے جاں بحق ہونے اور 100سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی
دل پشاور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے دل پشاور کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 01:49 PM   #9
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Peshawar
مراسلات: 30
کمائي: 824
شکریہ: 1
23 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
دل پشاور کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں دل پشاور کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرحد اسمبلی کا غیر ضروری اجلاس!
ایک ایسے وقت میں جب ملاکنڈ ڈویژن میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا، خیبر ایجنسی میں کارروائی جاری ہے جبکہ تحریک طالبان کے نئے کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے صوبائی حکومت کو سرحد اسمبلی کا اجلاس نہیں بلانا چاہےے تھا کیونکہ زیادہ تر سکیورٹی اہلکار وہاں اسمبلی بلڈنگ کے چاروں طرف کی سکیورٹی ، صوبائی وزراءاور اراکین کی حفاظت میں مصروف ہوجاتے ہیں، سپیکر کے بقول اسمبلی کا اجلاس اکتوبر کے پورے مہینے کے ساتھ نومبر کے دو ہفتے بھی جاری رہے گا لہذا حکومت کو اسمبلی اجلاس ختم کرکے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کےلئے پورے شہر میں سکیورٹی سخت کرنی چاہئے
دل پشاور آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے دل پشاور کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), حیدر (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 01:50 PM   #10
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Peshawar
مراسلات: 30
کمائي: 824
شکریہ: 1
23 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
دل پشاور کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں دل پشاور کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پشاور دھماکہ: نیشنل گیمز کا انعقاد خطرے میں
پشاور میں ہونے والے دھماکے بعد 31ویں نیشنل گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ کھیلوں کے یہ مقابلے 16 تا 22 نومبر پشاور میں منعقد ہونے ہیں۔ سیکورٹی خدشات کی باعث نیشنل گیمز اسلام آباد منتقل ہونے کی افواہیں پہلے ہی گردش میں تھیں‘ لیکن گذشتہ روز خیبر بازار بم دھماکے کے بعد قوی امکان ہے کہ 31ویں نیشنل گیمز کا انعقاد پشاور میں نہ کرایا جا سکے۔ یاد رہے کہ 11 نومبر 2008ءکو بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران قیوم سٹیڈیم کے باہر ہوئے بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔
دل پشاور آف لائن ہے   Reply With Quote
دل پشاور کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 01:51 PM   #11
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Peshawar
مراسلات: 30
کمائي: 824
شکریہ: 1
23 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
دل پشاور کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں دل پشاور کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پشاور کے اہم کاروباری مرکز خیبر بازار میں ہوئے دھماکے سے 10افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں دھماکے کی زد میں آنے والی مسافر بس میں ہوئیں‘ جس میں سوار مسافر خواتین بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 40 زخمیوں کو قریبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا‘ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت امدادی ٹیموں کے ساتھ فوج بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی جگہ سرحد اسمبلی سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے‘ جہاں ہائیکورٹ سمیت دیگر اہم عمارتیں بھی واقع ہیں۔ دھماکے کے وقت سرحد اسمبلی کا اجلاس بھی جاری تھا‘ جس کے لئے اسمبلی کے اطراف میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی سنی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سفید رنگ کی گاڑی میں چھپایا گیا تھا‘ تاہم اس بات کی تصدیق نہ ہو سکی کہ دھماکہ خودکش تھا‘ یا اس کے لئے ”ریموٹ کنٹرول ڈیوائس“ استعمال کی گئی۔ دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ خیبر بازار‘ سوئیکارنو چوک اور شعبہ بازار میں کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی جگہ متعدد عمارتیں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق‘ دھماکہ انتہائی شدید تھا‘ تاہم اس سے ہونے والا جانی و مالی نقصان اس لئے کم ہے کیونکہ بیشتر بازار جمعة المبارک کی ہفتہ وار تعطیل کے لئے بند ہوتے ہیں‘ تاہم دھماکے کے مقام کے قریب سرکاری و نجی دفاتر اور ہوٹل کھلے ہوئے تھے جبکہ بس سٹاپ پر مسافروں اور راہ گیروں کا رش بھی تھا۔
تفصیلات کے مطابق ‘پشاور کے معروف و مصروف خیبر بازار چوک میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 10 ا فراد جا ں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔جاںبحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ دھماکہ جمعہ کے روز دن کے 12 بجکر 23 منٹ پر ہوا‘ اُس وقت ہوا جب جائے وقوعہ پر لوگوں کی زبردست آمدورفت تھی اور ٹریفک بھی بہت زیادہ تھا ۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ‘ تاہم اس بارے میں تاحال مکمل شواہد اکٹھے نہیں کئے جا سکے ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ۔زخمیوں کو فوری طورپر قریبی لیڈی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیاگیا اور ہسپتال ذرائع کے مطابق آٹھ لاشوں اور چالیس سے زائد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایاگیا ہے ۔ کئی ز خمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین فوری طورپر دھماکے کی جگہ پہنچے۔ انہو ںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ‘ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس افراد جاںبحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سرحد اسمبلی کا اجلاس جاری تھا اور ممکن ہے کہ دہشت گردی کا نشانہ اسمبلی ہال ہو لیکن سخت حفاظتی اقدامات کے باعث اسمبلی ہال سے کچھ فاصلے پر واقع خیبر بازار میں دہشت گردی کی واردات کی گئی ۔ انہو ںنے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور ہم خوف کے باعث میدان نہیں چھوڑ یں گے اور دہشت گردوں کا بہرصورت پیچھا کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں کا ٹارگٹ انسانیت ہے‘ ہم انسانیت کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دہشت گرد انسانیت کا خون بہا رہے ہیں۔“
دھماکہ خیبر با زار کے چوک میں ہوا جہاں ایک طرف سوئی کارنو سکوائر چوک واقع ہے اس جگہ پر پائپ اور سینٹری کی بیشمار دکانیں ہیں جبکہ جہاں آس پاس سٹیشنری ،میڈیسن اور دیگر سامان کے بڑے سٹور بھی واقع ہیں ۔ سوئیکارنو سکوائر کی بلڈنگ میں وکلاءکے دفاتر بھی ہیںجس کی پشت پر میڈیسن کی مارکیٹ (کراچی مارکیٹ) اور تین سینما ہال (ارشد‘ آئینہ و صابرینہ) واقع ہیں۔ جائے وقوعہ کے آس پاس پلازے اور بلند عمارتیں بھی واقع ہیں جہاں دکانیں اور دفاتر قائم ہیں ۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے سابق صدر سوئیکارنو کی یاد میں قائم ”سوئیکار نو سکوائر“ سے ملحقہ بازار جو جمعة المبارک کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث بند تھے‘ بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر دھماکہ خدانخواستہ تعطیل کی بجائے نارمل دن ہوتا تو اس سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ زیادہ تھا۔ دھماکے کے مقام سے کچھ فاصلے پر پشاور ہائی کورٹ ، سرحد اسمبلی کی عمارت و دفاتر اور نشتر ہال واقع ہے‘ جہاں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے۔ دھماکے کے فوراً بعد پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اور سی سی پی او پشاور لیاقت علی خان ، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروئیوں کی نگرانی کی۔ جبکہ جائے وقوعہ پر لوگوں بڑی تعداد نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور دیگر امدادی کارروائیوں میںا نتظامیہ کی مدد کی۔
دل پشاور آف لائن ہے   Reply With Quote
دل پشاور کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-10-09, 01:51 PM   #12
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Peshawar
مراسلات: 30
کمائي: 824
شکریہ: 1
23 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
دل پشاور کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں دل پشاور کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پشاور میںہونے والے چند خوفناک دھماکے
28 مارچ 2006: پشاور کے پر ہجوم خیبر بازار میں بم دھماکہ ہوا ‘جس میں کم سے کم 1شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
22مئی2009: پشاور کے مصروف بازار سینما روڈ پر ہوئے ایک کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 80زخمی ہوئے۔ دھماکہ جمعہ کی شام تصویر محل سینما کے سامنے ہوا ہے۔
09جون 2009: پشاور کے واحد فائیو سٹار ہوٹل (پرل کانٹینیٹل) میں دھماکہ سے13جاں بحق اور 56 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں میں ایک صوبائی وزیر ایک سینٹر اور کئی غیر ملکی بھی شامل تھے۔ د ہشتگردوں نے ہوٹل کی سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کے بعد ہوٹل کی عمارت کے قریب دھماکہ کیا تھا۔
23 اگست2009: پشاور کے علاقے مومن ٹاو¿ن میں ہوئے ایک خودکش دھماکے میں حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2خواتین شامل تھیں۔
26 ستمبر2009: پشاور اور ضلع بنوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 16افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔ پشاور پولیس کے مطابق سنیچر کی دوپہر صدر بازار کے علاقے میں ایک نجی بینک کی عمارت کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا جس سے دس افراد ہلاک اور 55زخمی ہوئے۔ایک ہی روز ہونے والے 2 دھماکوں میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دل پشاور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے دل پشاور کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 01:57 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ میرے ملک کی حفاظت فرمائے۔ آمین
اور ہمیں‌ ہدایت عطا فرمائے۔۔ آمین
شہداء کو بہترین اجر اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-10-09, 02:16 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت افسوس ہو رہا ہے اتنی قیمتی جانوں کا نقصان افسوس

بلیک واٹر نے آہستہ آہستہ اپنا کام شروع کر دیا ہے اور اب ان میں تیزی بھی آتی جا رہی ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.

Last edited by wajee; 09-10-09 at 02:30 PM.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), راجہ اکرام (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 02:25 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انا للہ و انا علیہ راجعون: اللہ کے نزدیک ایک بے گناہ مومن کا قتل پوری دنیا کے تباہ ہو جانے سے بھی زیادہ سخت ہے۔ کجا یہ کہ گزشتہ 4 سالوں میں لاتعداد ہلاک کیے جا چُکے۔
اس دنیا میں ہر کوئی اپنی آگ خود لے کر آتا ہے۔ ہم نے بھی یہ آگ خود چُنی ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-10-09), ایس اے نقوی (10-10-09), راجہ اکرام (09-10-09)
جواب

Tags
color, great, کراچی, پاک, وزیر, لوگ, مکمل, منتقل, ماں, آپریشن, اللہ, اسلام, جلد, خواتین, خلاف, خان, خصوصی, دھماکہ, دعا, طالبان, علاقے, عمارت, عسکریت, صوبائی, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger