واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پشاور میں فیشن شو کا انعقاد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-11, 02:25 AM   #1
پشاور میں فیشن شو کا انعقاد
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 09-05-11, 02:25 AM

Name:  110508120732_peshawer_fashion_show_466x262_bbc_nocredit.jpg
Views: 43
Size:  50.7 KB
پاکستان کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نیشنل فیشن اینڈ آرٹ کونسل کے تعاون سے ایک روزہ فیشن شو منعقد ہوا۔

اس فیشن شو میں مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیے گئے اور شو میں پشاور، کراچی اور اسلام آباد کی مختلف ماڈلز کے علاوہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے مرد ماڈلز نے بھی حصہ لیا۔

فیشن شو کے انعقاد میں صوبائی سیاحت کے ادارے کا تعاون بھی حاصل تھا جس کا اہتمام پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پشاور میں اس نوعیت کے پہلے فیشن شو کے انعقاد کا مقصد خیبر پختونخوا کے عوام کو ملبوسات کے ڈیزائنوں سے آگاہ کرنا ہے۔

اس فیشن شو میں سیاحت کے سیکرٹری اعظم خان اور وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بھی شرکت کی۔


Name:  110508121049_peshawer_fashion_show_226x170_bbc_nocredit.jpg
Views: 23
Size:  18.0 KB
اس فیشن شو میں خیبر پختونخوا کے علاوہ قبائلی علاقوں کے لڑکے بھی ماڈل کے طور آئے تھے

اس موقع پر کراچی سے آنے والی ایک ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ پشاور آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور آنے سے پہلے اس شہر کے بارے میں ان کے تاثرات مختلف تھے۔ ’میں کراچی سے آئی ہوں جہاں ہمیں بہت سی خبریں ملتی رہتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے شہروں کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کو سپورٹ کرنے کے لیے وہ پھر اس شہر میں آئیں گی۔

اس فیشن شو میں خیبر پختونخوا کے علاوہ قبائلی علاقوں کے لڑکے بھی ماڈل کے طور آئے تھے۔

خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے سمین جان نے بتایا کہ وہ ٹی وی پر فیشن شو دیکھتے تھے۔ جس سے متاثر ہو کر انہوں نے ماڈل بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب پشاور میں اس قسم کے شو شروع ہوگئے ہیں لہذا وہ اپنے مستقبل کو بہت روشن دیکھتے ہیں۔

پشاور شہر کے رہنے والے بشارت حسین نے کہا کہ اس میدان میں انہیں آٹھ ماہ ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عموماً پشتون معاشرے میں ماڈلنگ کو اچھا محسوس نہیں کیا جاتا لیکن ان کے سلیکشن پر ان کے گھر والے بہت خوش تھے۔

خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

Last edited by ارشد کمبوہ; 09-05-11 at 02:28 AM..

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 102
Reply With Quote
جواب

Tags
fashion, pakistan, کراچی, گھر, پہلے, پاکستان, پشاور, وزیر, موقع, مقصد, ملک, متاثر, اسلام, حصہ, خوش, خان, روزہ, روشن, شہر, شو, شروع, طور, عوام, علاقہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger