|
پشاور:پاک انڈیا پیپلز فورم کے زیر اہتمام کنونشن23مئی کو ہوگا

24-04-08, 01:37 PM
پشاور:پاک انڈیا پیپلز فورم کے زیر اہتمام کنونشن23مئی کو ہوگا
پشاور…پاک انڈیا پیپلز فورم کے زیر اہتمام دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات اور سیاسی استحکام کے موضوع پر پانچ روزہ کنونشن 23 مئی سے پشاور میں شروع ہو گا۔اس بات کا فیصلہ فورم کے اجلاس میں کیا گیا ، فورم کا اجلاس صدر خواجہ وسیم کی صدارت میں پشار میں ہوا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ پاک انڈیا پیپلز فورم نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے اندر سیاسی شعور بیدار کرنے کی کوشش کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ فورم نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں فورم کے زیراہتمام پانچ روزہ کنونشن میں بھارت سے دو سو سے زیادہ نمائندے شرکت کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|