|
پنجاب ،سندھ اور سرحد اسمبلیوں کے بجٹ پر آج بحثہو گی

19-06-08, 06:36 PM
پنجاب ،سندھ اور سرحد اسمبلیوں کے بجٹ پر آج بحثہو گی
کراچی. . .. پنجاب ،سندھ اور سرحد اسمبلیوں میں مالی سال دوہزار آٹھ اور نو کے لئے پیش کئے گئے بجٹ پر آج بحث کی جائے گی ۔سندھ کا دوسو سڑسٹھ ارب روپے کا بجٹ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے پیش کیا جس میں آمدنی کا تخمینہ دوسو53ارب روپے لگایا گیا جبکہ بجٹ خسارہ14ارب روپے ظاہر کیاگیا ۔پنجاب کا3 کھرب89 ارب60 لاکھ روپے کا فاضل بجٹ صوبائی وزیر خزانہ تنویراشرف کائرہ نے پیش کیا۔اس میں امیر طبقے کے لئے ٹیکس مراعات ختم کرنے اور گرین ٹریکٹراسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ صوبہ سرھد کا ٹیکس فری بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ہمایوں خان نے پیش کیا۔ جس میں کل اخراجات کا تخمینہ ایک کھرب70 ارب90 کروڑ روپے لگایا گیا ۔ آج تینوں صوبائی اسمبلیوں میں بجٹ پر بحث کی جائے گی ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|