|
پنجاب اسمبلی، میڈیا کے حق میں قرارداد منظور

14-07-10, 03:48 AM
لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز میڈیا کے حق میں قرارداد منظور کرلی جس میں عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اور سفارشات مرتب کرنے کیلئے ارکان اسمبلی اور میڈیا نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن اراکین نے سپیکر رانا محمد اقبال خاں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری قرارداد کی بجائے مسلم لیگ (ق) کی میڈیا کے حق میں قرارداد کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے اور اسے متفقہ طور پر منظور کیا جائے۔ سپیکر رانا اقبال خان نے اپوزیشن رکن عامر سلطان چیمہ کے نکتہ اعتراض پر رولنگ نہ دی اور صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خاں کو ایوان میں قرارداد پیش کرنے کو کہا۔ صوبائی وزیر نے قرارداد پیش کی تو اپوزیشن کے اراکین نے احتجاج کیا اور مسلم لیگ (ق) کے رکن عامر سلطان چیمہ سپیکر کی کرسی کے پاس جا کر احتجاج کرنے لگے، سپیکر نے انہیں بار بار اسمبلی قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے کو کہا مگر اپوزیشن رکن نے میڈیا کے حق میں قرارداد کے حق میں نعرے بازی کی اور زبردست احتجاج جاری رکھا جس پر سپیکر نے مسلم لیگ (ق) کے رکن عامر سلطان چیمہ کے 15دن کے لئے ایوان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔ اپوزیشن اراکین نے شوروغل کیا اور ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کی جس پر سپیکر نے گنتی کرائی اور کورم پورا ہونے پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس کی حکومتی اراکین نے منظوری دے دی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی میں خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|