واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پنجاب اسمبلی: ایک زرداری سوبیماری، سالا مارا بیوی ماری، آصف زرداری، آصف زرداری کے نعرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-03-11, 07:06 AM   #1
پنجاب اسمبلی: ایک زرداری سوبیماری، سالا مارا بیوی ماری، آصف زرداری، آصف زرداری کے نعرے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-03-11, 07:06 AM

ن لیگ کے ارکان نے ٹشو پیپر لہرائے، یونیفیکیشن بلاک کے ارکان مخالفانہ نعرے بازی سے پریشان
لاہور (مقصود اعوان+ حامد جاوید+ جاوید فاروقی+ خضرحیات گوندل+ نسیم قریشی)
٭ اجلاس 3 بجکر 20 منٹ پر صرف 20 منٹ لیٹ شروع ہوا۔
٭ پیپلزپارٹی کے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے سے ایوان میں زبردست رش تھا۔
٭راجہ ریاض کے ایوان میں آنے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے زبردست تالیوں اور ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔
٭یونیفیکیشن گروپ کے ارکان ان کے خلاف نعرے بازی پر خاموش رہے اور پریشان دکھائی دیئے۔
٭ ثمینہ خاور حیات ایوان میں لیٹ آئیں انہوں نے اپنی جوتی اتار کر لوٹے کو مار کر ماحول کو گرم کردیا۔
٭ ثمینہ خاور کے جواب میں ن لیگ کے اراکین نے ٹشو پیپر نکال کر لہرایا جس پر وہ غصے میں آگئیں۔ سرکاری ارکان اور پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے ارکان نے مخالفانہ نعرے بازی کی۔ سپیکر نے متعدد بار انہیں نعرے بازی سے روکا مگر وہ باز نہ آئے اور لوٹے ٹھاہ، جئے بھٹو، جئے نوازشریف، بی بی تیرے خون سے انقلاب آئے گا، ایک زرداری سو بیماری، لیڈی لیگ ٹھاہ، چور مچائے شور، سالامارا بیوی ماری، آصف زرداری آصف زرداری کے نعرے لگائے۔ راجہ ریاض نے صدر زرداری کے خلاف نعرے لگانے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اگر ن لیگ والے باز نہ آئے تو ہم نوازشریف خاندان کا ایم کیو ایم سے زیادہ برا حشر کریں گے۔ زیب جعفر نے کہا نوازشریف کے خلاف بات کرنے والوں کی ہم زبان کھینچ لیں گے۔
٭ اقلیتی اراکین نے سیاہ لباس پہن کر اجلاس میں شرکت کی۔
٭ صوبائی وزیر عبدالغفور اپوزیشن کا جواب دینے کے لئے اٹھے مگر سردار کھوسہ نے انہیں بٹھا دیا۔
٭اپوزیشن لیڈرا پنی تقریر کے دوران سرکاری اراکین کی مداخلت پر بار بار پانی پینے باہر گئے۔
٭ وارث کلو جذباتی ہوگئے اور غصے سے ان کا جسم کانپنے لگا، رانا مشہود اور دیگر اراکین نے انہیں پکڑ کر بٹھایا۔ ایوان کے اندر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان آپس میں گلے بھی مل رہے تھے اور ایک دوسرے کی قیادت پر تابڑ توڑ حملے بھی کررہے تھے۔ ڈپٹی سپیکر رانا مشہود اور حسن مرتضیٰ مسکرا کر مل رہے تھے اس کے بعد حسن مرتضیٰ نے نشستوں پر کھڑے ہو کر جیوے جیوے بھٹو نعرہ نعرہ بھٹو کے نعرے لگانے شروع کردیئے جس کے جواب میں نوازشریف ساڈا شیر اے باقی ہیر پھیر اے کے نعرے لگتے رہے۔ دونوں طرف کے ارکان نے ہاتھوں میں چھوٹے چھوٹے پلے کارڈز اور لوٹے پکڑے ہوئے تھے۔ اپوزیشن کی ساجدہ میر نے ہاتھو ں میں چھوٹے چھوٹے لوٹے پہنے ہوئے تھے۔
٭ پیپلزپارٹی کے ارکان نے کیپٹن صفدر زندہ باد کے نعرے لگائے۔
٭ راجہ ریاض نے سپیکر سے خود کہا کہ آج ماحول درست نہیں ہے میں آئندہ پیر کوا پنی تقریر کروں گا۔
٭پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 بجکر 40 منٹ پر ختم ہوا۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 204
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
موجو (12-03-11), مرزا عامر (13-03-11), حیدر (12-03-11), شبنم (12-03-11)
پرانا 12-03-11, 08:42 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نعرہ ویسے کافی مصالحہ دار ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-03-11)
پرانا 12-03-11, 09:38 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,820
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نمکین ہے ،
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-03-11)
پرانا 12-03-11, 10:08 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

3 ہی سال میں سبھی اپنی اوقات میں آ گئے ۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (12-03-11)
جواب

Tags
color, ڈیسک, وزیر, لوٹے, چور, آج, آصف زرداری, ایم کیو ایم, احتجاج, بیوی, بازی, جواب, حسن, خون, خود, خلاف, زرداری, سردار, شروع, غصے, صفدر, صوبائی, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش ابن جلال خبریں 4 30-11-08 10:45 PM
ڈبل سواری،!!!!!!! عبدالرحمن سید قہقہے ہی قہقے 0 13-10-08 12:51 PM
قراآنی خطاطی، سورۃ الفاتحہ میاں شاہد علوم قرآن کریم 15 19-05-08 11:27 AM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger