واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پنجاب اسمبلی میں بدترین ہنگامہ، نئے صوبے کی کوئی قرارداد پیش نہ ہوسکی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:01 AM   #1
پنجاب اسمبلی میں بدترین ہنگامہ، نئے صوبے کی کوئی قرارداد پیش نہ ہوسکی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-08-11, 03:01 AM

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں جمعرات کو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد پر ایوان میں زبردست اور بدترین ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ارکان نے ایک دوسرے پر حملے کئے اور برا بھلا کہتے رہے۔ بدترین ہنگامہ آرائی کے بعد سپیکر نے اجلاس ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردیا۔ ایک گھنٹے بعد اجلاس شروع ہوا تو دوبارہ ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ سپیکر نے جنوبی پنجاب کیلئے چودھری ظہیرالدین، صوبہ بہاولپور کی بحالی کیلئے شاہد انجم اور تھل صوبہ کیلئے حیدر نور نیازی کو قراردادیں پیش کرنے کی اجازت نہ دی۔ اس پر پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ کے ارکان مشتعل ہوگئے اور پنجاب حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں سپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ قبل ازیں اجلاس شروع ہوا تو ارکان نے تینوں قراردادیں پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ اسی دوران جے یو پی کے علی حیدر نور نے تقریر کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پر تنقید کی تو فوزیہ بہرام اپنی نشست سے اٹھ کر آئیں اور ان کو دھکے دیئے۔ حیدر نور نے بھی جواباً کچھ جملے کہے اس پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ حکومتی ارکان حیدر نور کے تحفظ کیلئے ان کے پاس آگئے۔ سپیکر کی بات کسی نے نہ سنی۔ اس پر اجلاس ایک گھنٹے کیلئے ملتوی ہوگیا۔ ایک گھنٹے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر نے حیدرنور سے معذرت کرنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ چودھری ظہیرالدین نے جنوبی پنجاب کی قرارداد پیش کی تو حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو غدار کہا جس پر ہنگامہ آرائی دوبارہ شروع ہوگئی۔ ایک دوسرے کو ذومعنی الفاظ کہے گئے۔ اس پر سپیکر نے اجلاس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ اجلاس ملتوی کرنے پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حق میں مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اجلاس کے بعد سپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الگ صوبے کی قرارداد آئین سے متصادم ہے میں غیرآئینی کام نہیں کرنے دوں گا۔ اپوزیشن لیڈر پی پی کے راجہ ریاض نے اسمبلی میں اور باہر گفتگو میں کہا کہ تخت لاہور تمام فنڈ رائیونڈ پر لگا رہا ہے۔ حکومتی ارکان گماشتے ہیں اگر حق مانگنا غداری ہے تو یہ بار بار کریں گے۔ جنوبی پنجاب بن کر رہے گا اور تحت لاہور الٹ جائے گا۔ اگر جنوبی پنجاب کے عوام کو حق نہ دیا گیا تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے۔ چند چماٹ جنوبی پنجاب کی آواز نہیں دبا سکتے۔ تخت لاہور سمجھ لے کہ مغل بادشاہوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔ (ق) لیگ کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ یہ کہنا کہ نئے صوبوں سے ملک کمزور ہوگا، غلط ہے۔ اگر کسی نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کرنی ہے تو کھل کر کرے اب جنوبی پنجاب کو شوگر کوٹڈ گولی نہیں ماری جاسکتی۔ مطالبہ رد کیا گیا تو پرامن مطالبہ کوئی اور بھی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ حساس ایشو کو حکومتی بنچوں نے مذاق بنا دیا۔ وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ (ن) لیگ نئے صوبوں کی مخالف نہیں لیکن یہ لسانی بنیادوں پر نہ ہوں یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ قرارداد پہلے قومی اسمبلی میں پیش ہونی ضروری ہے بابر اعوان نے شرارت کرکے پنجاب اسمبلی میں پیش کروا دی ہے۔ راجہ ریاض کے بونگیاں مارنے سے نیا صوبہ نہیں بنے گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 135
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (12-08-11), عبدالقدوس (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 04:34 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ ریاض کے بونگیاں مارنے سے نیا صوبہ نہیں بنے گا۔
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (13-08-11), نیلم خان (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 06:19 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
راجہ ریاض کے بونگیاں مارنے سے نیا صوبہ نہیں بنے گا۔
تو کیا خیال ہے پھر آپ کا
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (13-08-11)
جواب

Tags
ہنگامہ, کوئی, کرے, کرنی, کرتے, پہلے, وزیر, میڈیا, ملک, معذرت, اجازت, بازی, جائے, شکل, شروع, عوام, علی, غیرمعینہ, غیرآئینی, غلط, غدار, غداری, صوبہ, صوبوں, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ALI-OAD خبریں 1 26-12-10 10:02 AM
گندم پیداوار میں اضافے کا منصوبہ، 12 کروڑ سے 200 گرام بیج حاصل ہوسکا گلاب خان خبریں 2 14-07-10 09:50 AM
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تلوار دے کر بھیجے گیئے ہیں sahj مطالعہ حدیث 2 19-08-09 06:24 PM
صوبہ سرحد:ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں نہ ہوسکیں عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:11 AM
موسموں کی صورت میں گو جدا بھی رہتا ہے عائشہ شعر و شاعری 2 24-09-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger