|
پنجاب بھر میں آج سے 4ستمبر تک سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے، سوئی ناردرن گیس

29-08-11, 03:40 AM
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ شیڈول کے تحت آج پیر کے روز سے 4ستمبر تک ایک ہفتہ کے دوران پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے ایک ہفتہ تک سی این جی سیکٹر کو گیس لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادر پور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باوجود وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جراتمندانہ فیصلہ کیاہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|