نوازشریف غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہیں، جس طرح ارباب رحیم کو جوتے پڑے کسی اور کو بھی پڑ سکتے ہیں، تخت لاہور حکومت کو دھمکیاں دینا بند کرے،بینظیر بھٹوصفدر عباسی اور ناہید خان سے جان چھڑانا چاہتی تھیں
بدمعاش نہیں لیکن ملک کیلئے بدمعاشی کرونگا، نوازشریف اور عمران خان کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہوں، پنجاب حکومت آسانی سے نہیں چھوڑینگے، اسمبلی کے اندر باہر اور موٹر وے پر جنگ لڑیں گے، لیاری میں جلسے سے خطاب
کراچی(نمائندہ جنگ)سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا دشمن ملک کا دشمن ہے، مسلم لےگ ن پنجاب سے پےپلز پارٹی کو دھکے دےکر باہر نکالنا چاہتی ہے اگر پیپلز پارٹی پر غےر جمہوری وار کیا گیا تو سخت نتائج نکلیں گے اور کراچی سے کشمورتک ن لیگ کا ایک بھی دفتر نہیں چھوڑیں گے، نواز شریف غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہیں جس طرح ارباب رحےم کو جوتے پڑے کسی اور کو بھی پڑ سکتے ہےں،ہماری حکومت کے خاتمہ کیلئے گنتیاں بند کی جائیں، نواز شریف اور عمران خان سے اعلان جنگ کرتا ہوں، بدمعاش نہےں ہوں لےکن ملک کے لئے بدمعاشی کرنا پڑی تو کرےنگے۔ بینظیر بھٹو شہید نے کہا تھا کہ صفدر عباسی اور ناہید خان سے جان چھڑانی ہے،تخت لاہور حکومت کو دھمکیاں دینا بند کرے ، پنجاب حکومت آسانی سے نہیں چھوڑیں گے، اسمبلی کے اندر، باہر اور موٹر وے پر جنگ لڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کراچی میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیپلز پارٹی جنوبی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ27دسمبر کو لےاری کے جوان بے نظےر بھٹو کے ساتھ ہوتے تو وہ آج ہمارے ساتھ ہوتےں۔ ناہےد خان جواب دےں کہ انہوں نے ملتان سے جانثاران بینظےر کی ڈیوٹی پر مامور لیاری کے جیالے واپس کیوں بھیجے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کو دھکے دے کر حکومت سے باہر نکالنا چاہتی ہے، ن لیگ والے یاد رکھیں کہ پیپلز پارٹی پر غیر جمہوری وار کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے اور کراچی سے کشمور تک ن لےگ کا اےک بھی دفتر باقی نہےں چھوڑےں گے ۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کا نمبر گےم بہت پراناہے لےکن ہم آسانی سے حکومت چھوڑنے والے نہیں، اسمبلی کے اندر، باہر اور موٹروے پر جنگ لڑیں گے، پیپلز پارٹی نے کبھی بھی لالچ دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے نواز شریف اور عمران خان سے جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مےں عوامی طاقت سے تخت لاہور کو چےلنج کرتا ہوں مےاں صاحب کو کوئی پروگرام کرنا ہے تو حےدرآباد کے پاگل خانے مےں کرنا ہو گا اور اگر حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہوا تو کراچی سے لاہور تک لانگ مارچ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مےںبدمعاش نہیں ہوں لیکن ملک کیلئے بدمعاشی کرنے کی ضرورت پڑی تو کرونگا۔انہوں نے مزےد کہا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا دل ہے، لیاری والوں نے ہر دور میں پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کا ساتھ دیا آج سے لےاری پاکستان کی سےاست کر ے گا، آٹھ رکنی قائمہ کمیٹی قائم کردی ہے جو لیاری کے معاملات دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاءپےپلز پارٹی مےں ہے، پےپلز پارٹی کے لئے جان کا نذرانہ دےنا پڑا تو دےنگے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، لیاری کے عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں، بینظیر بھٹوکی پالیسی کے مطابق سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور چل رہے ہیں۔دریں اثناءاتوار کے روز حکومت سندھ کے میڈیا کوآرڈےنیٹر تاج حیدر نے پےپلز پارٹی سندھ کے مےڈےا سےل مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شرےف کہتے ہےں کہ الٹی مےٹم کا لفظ ان کی ڈکشنری مےں نہےں لےکن پھر بھی وہ تارےخوں پر تارےخ دےتے ہےں ، پنجاب میں خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے جس کا فائدہ تیسری قوت اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پنجاب حکومت کا کارنامہ نہیں ۔ پیپلز پارٹی میں سب اللہ کے ولی نہیں لیکن مسلم لیگ(ن ) پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرے۔اتفاق رائے کے لئے پےپلز پارٹی اپنے مﺅقف سے پےچھے ہٹی لےکن پھر بھی ہم سے گلہ ہے کہ ہم وفادار نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ بےنظےر کی حکمت عملی مسلم لےگ کے رہنماﺅں کی واپسی کا سبب بنی ہے۔ تاج حیدر نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے پیپلز پارٹی پر مسلسل حملے جاری ہیں اس کا جواب دینے کیلئے پریس کانفرنس کررہا ہوں ، لڑنا ہمیں بھی آتا ہے ، ہمارے کچھ لوگ بہت زیادہ لڑنے والے ہیںلیکن پارٹی قیادت کے حکم پر برداشت کرو اور مفاہمت اختیار کرو کی پالیسی پر کاربند ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی