|
پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

29-09-10, 06:32 PM
29 ستمبر 2010
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نتھنی گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت جبکہ زمزمہ اور قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی میں کمی سے گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ پنجاب میں 21 بڑے صنعتی یونٹوں کو گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ سوئی ناردن کمپنی کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ضرورت کے مطابق 2,100 ملین کیوبک فٹ کی بجائے 1,850 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث پنجاب میں صنعتی اداروں کو گیس کی ہفتہ وار بندش کے علاوہ 21 اداروں کو عارضی طور پرگیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے 1,800 سی این جی سٹیشنز کو ہفتہ وار بندش کا بھی سامنا ہے۔ سماءنیوز کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں میں نتھنی فیلڈ سے گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ دوسری جانب فیصل آباد میں گیس کی بندش سے صنعتی انڈسٹری کو ایک دن میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور ہزاروں مزدور یومیہ اجرت سے محروم ہو گئے۔ فیصل آباد میں گیس کی بندش سے چھوٹے بڑے 1,500 سے زائد صنعتی یونٹس بند ہو گئے جس سے انڈسٹری کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انڈسٹری مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|