واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پنجاب میں 52افسروں کیلئے اعزازات، 72 کھڈے لائن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-11, 03:36 AM   #1
پنجاب میں 52افسروں کیلئے اعزازات، 72 کھڈے لائن
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 21-08-11, 03:36 AM

ناقص کارکردگی پر سائیڈ لائن کئے افسروں میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے قریبی رشتہ دار بھی شامل
3خواتین افسروں کو بھی اعزاز ملے، کوئی بھی وزیراعلیٰ کے قریب کام نہیں کررہا
اسلام آباد (طارق بٹ) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سزا و جزا کے فلسفہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر گریڈ 17سے 20 کے 52افسروں کو اعزازات سے نوازا جبکہ نااہلی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی بنا پر 76افسروں کو کھڈے لائن کر دیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی ممبر اسمبلی کے بھتیجے اور دیگر اراکین اسمبلی کے قریبی رشتہ داروں جو حکومتی ملازم بھی ہیں کو غیراہم قرار دیدیا گیا ہے۔ ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ناراض ہونے کے ڈر کے باوجود وزیراعلیٰ نے ان کے رشتہ دار افسروں کے نام نااہلی کی لسٹ سے نہیں نکالے۔ یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب میں قابل افسروں کو تعریفی اسناد اور 50ہزار روپے انعام دیا گیا۔ اعزازات سے نوازے گئے افسروں میں کوئی بھی وزیراعلیٰ کے قریب کام نہیں کر رہا ہے جبکہ وفاقی سطح پر جن کو قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے ان کے صدر زرداری سے قریبی تعلقات ہیں تاہم بعض ذرائع پنجاب میں افسروں کی اس سلیکشن کو وفاقی حکومت کی طرف سے پیپلزپارٹی کے وفاداروں کو لوٹ سیل کی طرح قومی اعزازات سے نوازنے کا جواب قرار دے رہے ہیں۔ 3خواتین افسر مسرت جبیں کرن خورشید جو قصور اور شیخوپورہ میں بطور ایڈیشنل کولیکٹرز خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور آرکیٹکٹ شگفتہ سلامت بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔ انتقال پا جانے والے گریڈ 20کے چیف انجینئر مرحوم ابرار سلطان کو بعد ازمرگ قابل ستائش خدمات کے عوض میں نوازا گیا۔ اعزاز پانے والے افسران کا تعلق محکمہ پولیس خزانہ سی این ڈبلیو ڈی آبپاشی ایم یو ڈی اینڈ بی ایچ ای ڈی لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ صنعت کامرس اور سرمایہ کاری سے ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 109
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, ہے۔, کوئی, کرن, پولیس, یوم, چیف, نام, موقع, مرحوم, آزادی, این, انعام, ابرار, بٹ, بھائی, جواب, جانے, خواتین, دے, زرداری, صوبائی, صنعت, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
ممتاز قادری کے علاقہ میں دھماکے کی سال بعد پھر تحقیقات، پولیس مکرگئی گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:43 AM
مانسہرہ: پولٹری فارم کے 2 مزدور وں کی پراسرار ہلاکت، برڈ فلو کا خدشہ عبدالقدوس شعبہ طب 3 12-11-10 03:14 PM
بھول گئے ھم محنت، ان باغبانوں کی عبدالرحمن سید عبدالرحمن سید 29 27-10-08 07:10 PM
دہشتگردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دینگے، صدر زرداری ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:15 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger