واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پنجاب کی تقسیم پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم گیلانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 02:48 AM   #1
پنجاب کی تقسیم پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم گیلانی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 05-08-11, 02:48 AM

خطے سے طویل عرصہ سے صوبے کے قیام کیلئے آواز اٹھ رہی ہے، صدر زرداری منگل کو ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس اسی سلسلے میں بلارہے ہیں‘ ملتان اور بہاولپور کے نمائندوں سے مل کر متفقہ فیصلہ کیا جائیگا‘ کراچی کی صورتحال افسوسناک ہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کی تقسیم پر مشاورت کا عمل جاری ہے سرائیکی خطے کے عوام کو خوشخبری دینگے۔ اس سلسلہ میں صدر آصف علی زرداری منگل کو اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بلوا رہے ہیں۔ ملتان میں اپنے والد مرحوم کی برسی کی تقریب کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس خطے سے طویل عرصہ سے صوبے کے قیام کیلئے آواز اٹھ رہی ہے جس پر ہماری حکومت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ امید ہے منگل کا اجلاس خطے کے عوام کیلئے خوشخبری کا باعث ہو گا۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ پریشانی کی بات نہیں ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جلد بہتر ہو جائیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے برسی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے افراد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انکے والد مرحوم علمدار حسین گیلانی نے انہیں تلقین کی تھی کہ سیاست میں جذبات کو علیحدہ رکھنا ہے میں اس پر عملدرآمد کیا ہے انہوں نے والد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔
بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال افسوس ناک ہے جس پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں، الطاف حسین کی باتوں کا برا مناتے ہیں نہ ان کے بیان پر تبصرہ کرنا چاہتا ہوں۔ مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں ، سرائیکی یا بہاولپور صوبے کے حوالے سے تمام فریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں ، ملتان اور بہاولپور کے نمائندوں سے مل کر متفقہ فیصلہ کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی سرائیکی صوبے کے حوالے سے منشور کمیٹی بنا چکی ہے حتمی فیصلہ اس کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہو گا اور وہی کمیٹی تمام نمائندوں سے بات کر رہی ہے ۔ کراچی سے بہاولپور اور فیصل آباد تک موٹر وے بنائی جائے گی اس کے لئے چین سے مذاکرات ہو رہے ہیں وہ گزشتہ روز بہاولپور میں تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کو رہے تھے اس موقع پر وزیر اعظم نے بہاولپور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آئی ٹی یونیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی مےں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور صورتحال انتہائی افسوسناک ہے‘ گورنر سندھ سے بھی اس معاملے پر بات چےت ہوئی ہے اور ان کو کہا ہے کہ مل جل کر کراچی کے حالات ٹھےک کرنے ہوں گے۔ وزےراعظم پاکستان سےد ےوسف رضا گےلانی نے نئے صوبوں کے قےام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس وقت پورے ملک کی نظرےں جنوبی پنجاب کے اضلاع پر لگی ہوئی ہےں‘ صوبوں کے حوالے سے آصف زرداری نے اےک منشور کمےٹی بنا دی ہے جو ملتان اور بہاولپور کے نمائندوں ‘ لوگوں سے مل کر اپنی سفارشات صدر آصف زرداری کو دےگی جس کے بعد متفقہ طور پر نئے صوبوں کے حوالے سے فےصلہ کےا جائےگا‘ وزےراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک مےں لوڈشےڈنگ کا بحران اور عوام کو اس سے پہنچنے والی تکلےف کا ان کو احساس ہے اور اس کے سدباب کےلئے انرجی کانفرنسیں بھی بلائی جا رہی ہیں۔ اور انرجی کے کئی مےگا پراجےکٹس پائپ لائن مےں ہےں اور کئی نئے شروع کئے جارہے ہےں‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے واپڈا حکام کو ہداےت کی ہے کہ صرف شےڈول لوڈشےڈنگ کی جائے ‘سےد ےوسف رضا گےلانی نے کہا کہ بہاولپور کے ساتھ سوتےلی ماں جیسے سلوک کی بات غلط ہے ‘انہوں نے کہا کہ اےسا ممکن نہےں کےونکہ خود ان کی والدہ کا تعلق بہاولپور سے ہے‘ ایک سوال پر وزےراعظم نے کہا کہ ےہ فےصلہ کےاگےا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی‘ اس حوالے سے وزےرخزانہ کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سفارشات جلد کابےنہ مےں پےش کرےں‘مسلم لےگ ن کی تنقےد پر وزےراعظم نے کہا کہ جمہورےت کا حسن ہے‘ پاکستان پےپلز پارٹی مفاہمتی سےاست پر ےقےن رکھتی ہے اور ملک کی ترقی اور سلامتی کےلئے تمام سےاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔بعد ازاں وزیر اعظم نے بہاولپور ڈوےژن مےں بےسک ٹےلی کام سروس کے افتتاح اور PSEB انٹرن شپ پروگرام مےں کامےاب ہونے والے طلباءوطالبات کو مےڈلز اور سرٹےفکےٹس دےنے کی تقرےب سے خطاب میں کہا کہ بہاولپور ڈوےژن مےں 888 موضعات ‘ دےہاتوں مےں بےسک ٹےلی کام سروس کی سہولےات پہنچا دی گئی ہےں‘ جس سے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ مستفےد ہوں گے‘ انہوں نے بتاےا کہ سروس کا افتتاح چولستان کے دےہات مےں فون کر کے کےا ہے۔انہوں نے انفارمےشن ٹےکنالوجی کے منسٹر سعےد احمد خان کو حکم دےتے ہوئے کہا کہ فوری طورپربہاولپور مےں آئی ٹی ےونےورسٹی جبکہ بہاولنگر اور رحےم ےار خاں کے اضلاع مےں آئی ٹی کےمپس قائم کئے جائےں اور ساتھ ہی بہاولپور‘ رحےم ےارخاں‘ بہاولنگر ‘لودھراں جےسے پسماندہ اضلاع سے قابل ‘ہونہار طالبعلم مےرٹ پر منتخب کئے جائےں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان علاقوں مےں صرف زبان کی سےاست اور صرف نعرے بازی تھی عملاً کچھ نہےں ہورہا تھا جبکہ ہم نے ےہاں کی عوام سے جو وعدے کئے ہےں ان کو پورا کررہے ہےں کےونکہ الےکشن مےں دو سال رہ گئے ہےں اگرہم وعدے پورے نہےں کرےں گے تو کس منہ سے عوام کے سامنے ووٹ مانگنے آئےںگے‘ انہوں نے بتاےا کہ وہ چےن کی مدد سے جلد کراچی سے بہاولپور اور فےصل آباد تک موٹروے بنارہے ہےں‘ اس حوالے سے حکومت چےن سے مذاکرات چل رہے ہےں انہوں نے کہا کہ ےہ موٹروے بننے سے ان علاقوں مےں بہت بڑا ترقےاتی انقلاب آ جائےگا۔ وزےراعظم نے کہا کہ اب ےہاں کی آمدن اوروسائل ےہاں پر خرچ کئے جائےں گے۔وزےراعظم نے انٹرن شپ پروگرام مےں پوزےشنز لےنے والے طلباءو طالبات مےں سرٹےفکےٹس اور مےڈلز بھی تقسےم کئے ۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد نئے صوبے کا قیام عمل میں لائے گی ۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے میگا پراجیکٹ تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ صدارتی نظام کو پارلیمانی نظام میں بدل دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو خود مختاری دی ہے اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ کارنامہ ہے ۔ صوبوں کے وسائل میں اضافہ کیا اور عدلیہ، پارلیمنٹ ، میڈیا اور سول سوسائٹی کو مضبوط بنایا ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ بہاولپور چیمبر آف کامرس کے ممبران سے خطاب میں وزیر اعظم گیلانی نے کہاکہ پی پی پی کی حکومت نے 3 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے اور جلد دیا میر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے۔ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 18.30 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ وہ وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کرتے ہیں کہ بہاولپور میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے۔ وزیر اعظم نے بہاولپور میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سمیڈا کے دفاتر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 440
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (05-08-11), محمدعدنان (05-08-11), احمد نذیر (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 03:23 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ اس ملک پر اپنا رحم فرمائے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 05:28 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرائیکی صوبہ بالکل ہونا چاہئے نہیں تو پنجاب گورنمنٹ اختیارات کا نچلی سطع پر تبادلہ کرے۔
صدر کو چائیے کہ آرڈینسنس نکالے کہ اگر 5 سال میں کوئی خاطر خواہ ترقی نظر نہیں آتی اور ملکی خزانے میں اضافہ نہیں ہوتا تو صوبہ واپس پنجاب میں منتقل ہوجائے گا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (05-08-11), محمدعدنان (05-08-11), احمد نذیر (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 05:39 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ جی واہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 05:54 AM   #5
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,118
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرائیکی صوبہ بنے لیکن ملتان الگ صوبہ بنے اور بہاولپو رالگ صوبہ.ورنہ تمام جاگیر دار ایک فارم پر جمع ہو کر اس ملک اور لوٹے گے.
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!
زبیرافتحار آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 10:35 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈیرہ غازی خان والوں کا کیا قصور ہے؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (06-08-11), نیلم خان (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 11:07 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس گورنمنٹ نے اگر صوبہ بنایا بھی تو سوائے بندر بانٹ کے اور کچھ نہیں ہوگا۔
میرا خیال ہے نئے صوبے اگر کسی بندے دے پتر کی نگرانی میں بنیں تو ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (06-08-11), رضی (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 11:25 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر نیا صوبہ بنانے سے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو پھر نیا ملک بنانے سے تو زیادہ حل ہو ں گے۔ ایک ہی بار نئے ملک کا ہی سوچ لیں
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-08-11), نیلم خان (06-08-11), احمد نذیر (06-08-11), عبدالقدوس (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 04:13 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,983
شکریہ: 2,337
915 مراسلہ میں 2,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صوبےلسانی بنیادوں کی بجائےانتظامی بنیادوں پربننےچاہئیں
ویسےاس تقسیم کےپیچھے ن لیگ کی دشمنی کارفرماہے
سام آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-08-11), گلاب خان (06-08-11), ھارون اعظم (06-08-11), احمد نذیر (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 04:24 PM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیرافتحار مراسلہ دیکھیں
سرائیکی صوبہ بنے لیکن ملتان الگ صوبہ بنے اور بہاولپو رالگ صوبہ.ورنہ تمام جاگیر دار ایک فارم پر جمع ہو کر اس ملک اور لوٹے گے.
صرف ملتان کو صوبہ بنانا زیادتی ہوگی ایسے تو پھر اندرون لاہور والے بھی کھپ ڈال دیں گے کہ دروازوں کے اندر اندر صوبہ لاہور باہر باہر صوبہ قصور، صوبہ راوی، صوبہ شیخوپورہ
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (06-08-11), رضی (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 04:25 PM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سام مراسلہ دیکھیں
صوبےلسانی بنیادوں کی بجائےانتظامی بنیادوں پربننےچاہئیں
ویسےاس تقسیم کےپیچھے ن لیگ کی دشمنی کارفرماہے
سیاسی جماعتیں بھی زیادتی کر رہے ہیں اختیارات کو نچلی سطع پر منتقل نہیں‌کر رہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 05:16 PM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سندھ کو تقسیم کیوں نہیں کرتے یہ لوگ؟ تین چار صوبے تو سندھ سے بھی نکل آتے ہیں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-08-11), ھارون اعظم (06-08-11), معظم (05-08-11), احمد نذیر (06-08-11), رضی (05-08-11), سام (05-08-11), عبدالقدوس (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 06:27 PM   #13
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,962
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صوبہ بہاولپور تحریک علیحدہ ہے اور سرائیکی وسیب کی تحریک علیحدہ ۔ نواب آف بہاولپور کو اپنی آبائی سلطنت چاہیے اور مخدوموں کو اپنی زمینوں کی حفاظت کے لیے علیحدہ صوبہ۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 06:58 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سندھ کو تقسیم کیوں نہیں کرتے یہ لوگ؟ تین چار صوبے تو سندھ سے بھی نکل آتے ہیں۔
ٹھنڈی کر کے کھاو سندھ کے ٹکڑے ہو نگے سندھ میں‌ صوبے بنے گے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 09:30 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سندھ میں ابھی صوبے بننے کا چانس نہیں، کیوں کہ ایسا کرنا پی پی کے حق میں نہیں ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاک, پاکستان, واقعات, وزیراعظم, چین, منشور, ممکن, ماں, آصف زرداری, جواب, جلد, حکم, حسن, خان, دعا, زرداری, سٹاف, سیاست, سال, علی, صدارتی, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سینئر وزیر پیر مظہر الحق کے کارنامے محمد یاسرعلی خبریں 6 25-06-11 12:58 AM
وزیراعظم جسٹس بھگوان داس کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کا سربراہ مقرر کرنے پر مجبور گلاب خان خبریں 0 23-12-10 05:31 AM
وزیروں کی اکائی دہائی سینکڑہ محمد الیاس میرا پاکستان 4 20-05-09 07:49 PM
راشد حسین ربانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مقرر عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:40 AM
الطاف حسین کی مشاورت سے مل کر انتخابات میں حصہ لینگے، وزیراعظم خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger